وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے الزام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما غنڈوں کے ہمراہ لوگوں کو ہراساں کررہے تھے جس پر پولیس نے ایکشن تو لینا ہی تھا، انہوں نے کہا کہ میں نے کسی کی گرفتاری یا رہائی کا کوئی حکم نہیں دیا، اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ نے الزام عائد کیا ہے کہ بلاول بھٹو کے کہنے پر مراد علی شاہ نے مرتضیٰ بھٹو کی طرح کل مجھے قتل کرانے کی سازش کی تھی۔