وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ مقتول زین آفندی کے گھر پہنچ گئے، ذرائع سندھ حکومت کےمطابق مراد علی شاہ نے ڈکیتی کے دوران قتل ہونےوالے زین آفندی کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ واقعے میں ملوث ملزمان کسی صورت بچ نہیں ہائینگے انہوں ہر صورت گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا، انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی بھی کی، واضح رہے کہ مقتول زین آفندی سندھ مدرسہ اسلام کے بانی حسن آفندی کے پوتے ہیں جنہیں ڈکیتی کے دوران قتل کردیا گیا تھا