وزیراعلیٰ سندھ کے زیر صدارت محکمہ صحت کا اجلاس، مراد علی شاہ کو بریفنگ دی گئی کہ صوبے میں 1120 افسران کا ریگولرائزیشن کا مسئلہ ہے اور سندھ میں 480 ڈاکٹر کی بھرتی کا معاملہ بھی مکمل ہونے والا ہے، اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کوبتایا گیا کہ محکمہ صحت میں 1303 ایم او، ڈبلیو ایم او، گریڈ 17 کی اسامیاں خالی ہیں، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے افسران کی ریگولرائزیشن کا مسئلہ جلد حل کرنے کی ہدایت دے دی۔