شہرمیں6دن بعدآج سی این جی گیس اسٹیشنز کھلنے کاامکان

cng1کراچی ، شہرمیں 6 دن بعدآج سی این جی گیس اسٹیشنز کھلنے کا امکان ہے ۔ سندھ میں گیس کے شدید بحران کے پیش نظر وزیر پیٹرولیم کراچی میں موجود ہیں، جنہوں نے عوام کو آج اچھی خوش خبری سنانے کا عندیہ دیا تھا، دوسری جانب سوئی سدرن حکام نے بھی گیس کا پریشر بحال ہونے پر سی این جی اسٹیشنز کھولے جانے کا امکان ظاہر کیا تھا۔قبل ازیں شہر میں کچھ سی این جی مالکان نے بغیر اجازت سی این جی اسٹیشنز کھول دیے تھےجہاں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں تھی، میڈیا پر خبر آنے کے بعد سی این جی حکام نے بغیر اجازت اسٹیشنز کھولنے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top