سی این جی اسٹیشن آج بھی بند، عوام پریشان

CNG 20-12-2018کراچی، ایس ایس جی سی نے آج بھی سی این جی اسٹیشنز بند رہنے کااعلان کردیاہے۔ایم ڈی سوئی سدرن کاکہناتھاکہ گیس نظام میں 100 ملین مکعب فٹ قلت ہےجس کی وجہ سے گیس کی فراہمی میں مشکلات ہورہی ہیں۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ نے گیس بحران پر وزیر اعظم عمران خان کوخط لکھ دیاہے ۔خط کے متن میں وزیر اعلیٰ نے لکھاکہ سندھ میں ضرورت کے مطابق گیس فراہم کی جائے،سندھ کو صرف 1200ملین مکعب فٹ گیس دی جاتی ہےجب کہ سندھ 2700 ملین مکعب فٹ گیس پیدا کرتا ہے۔واضع رہے کہ سندھ میں مسلسل تیسرے دن سی این جی اسٹیشنز بند ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top