کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز 72 گھنٹے کے لئے دوبارہ بند کردیئے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ بند سی این جی اسٹیشنز ہفتے کو صبح 8 بجے کھلے تھے تا ہم آج پھر 3 روز کے لئے بند کردیئے گئے ہیں۔
سی این جی کی بندش سے رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیورز سخت پریشان ہیں، ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ سی این جی بند ہونے سے ہم بیروزگار ہوجاتے ہیں۔