ملک بھر میں گیس بحران شدید، سندھ میں سی این جی اسٹیشنز 3 روز کے لئے بند۔ تفصیلات کے مطابق گیس پریشر میں کمی کے باعث سندھ بھر میں صبح 8 بجے سے سی این جی اسٹیشنز 3 دن روز کے لیے بند کردیئے گئے ہیں۔
سندھ سمیت پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں شہریوں کو گیس پریشر کی شکایات، لوگ چولہے جلانے کے لیے لکڑیوں اور ایل پی جی کا استعمال کرنے لگے جبکہ صنعتوں میں بھی کم پریشر کی شکایات ہیں۔