Saturday, October 31, 2020
Home خاص خبریں کاروبار رواں ہفتے سی این جی اسٹیشن تین روز بند رہیں گے

رواں ہفتے سی این جی اسٹیشن تین روز بند رہیں گے

CNG Rakshaکراچی، رواں ہفتے کراچی سمیت سندھ کے سی این جی اسٹیشنز تین روز کیلئے بند رہیں گے۔ یہ فیصلہ گیس فیلڈ میں مرمت کے کام کے باعث گیس سپلائی میں کمی کے سبب کیا گیا ہے۔ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن سندھ زون کے مطابق رواں ہفتے منگل، جمعرات اور ہفتہ کے دن سی این جی اسٹیشنز صبح 8 بجے سے 24 گھنٹے کیلئے بند کیے جائیں گے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق ایس ایس جی سی کی جانب سے کچھ گیس فیلڈز کی سالانہ مرمت کا مرحلہ جاری ہے جس کے باعث سی این جی اسٹیشنز کو ہفتے میں تین دن گیس سپلائی نہیں کی جاسکے گی جبکہ آئندہ ہفتے میں بھی سی این جی اسٹیشنز تین روز کیلئے بند کیے جائے گے۔ عوام کا کہنا ہے کہ سی این جی کی بندش کے باعث سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے سے مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...