گیس بحران نے سی این جی سیکٹر کو تباہ کردیا، ایس ایس جی سی کے مطابق گیس کی قلت کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن جمعرات کی صبح 8 بجے سے ہفتہ کی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے، گیس حکام کا کہنا ہے کہ 48 گھنٹے بندش کے دوران آر ایل این جی پر منتقل ہونے والے سی این جی اسٹیشن بھی بند رہیں گے، واضح رہے کہ گھریلو صارفین بھی گیس کی کمی کا شکار ہیں