Tuesday, November 24, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

خداداد کالونی ،گودام کی بالائی منزل پر آتشزدگی

خداداد کالونی میں گودام کی بالائی منزل میں آگ لگ گئی، فائربریگیڈ کی گاڑیاں روانہ، ریسکیو ذرائع...

نکاسی کی 936 میں سے781شکایات کا ازالہ کردیا،واٹربورڈ

واٹربورڈ نے شہر کے مختلف علاقوں سے موصولہ فراہمی ونکاسی آب کی 700سے زائد شکایات کا ازالہ...

ریسٹورنٹس میں ان ڈورڈائننگ پر پابندی عائد

ریسٹورنٹس میں ان ڈور ڈائننگ پر پابندی عائد، کمشنر کراچی نے ریسٹورنٹس کے حوالے سے تمام ڈپٹی...

سی ویو پر سائیکلنگ کرنے والوں کے خوش خبری

سی ویو پر سائیکلنگ کرنے والوں کے خوش خبری، کنٹونمنٹ بورڈ نے سی ویو پر تین کلو میٹر...

سانحہ پشاور کے شہید بچوں کی یاد میں والدین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے حوالے سے کمشنر کراچی کا تعزیتی اجلاس

 Dua Pix 18.12کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی زیر صدارت آج کمشنر آفس میں سانحہ آرمی پبلک اسکو ل پشاور کے شہید بچوں کی یا دمیں اور ان کے والدین کے ساتھ ظہا ر یکجہتی کے حوالے سے ایک تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا،اجلا س میں کراچی چیمبر ز آف کا مرس اینڈ انڈسٹریزکے نما ئیندوں ،تاجروں ،صنعتکا روں کے علا وہ کمشنر آفس کے تمام ملا زمین اور افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،اس مو قعہ پر ایڈیشنل کمشنر کراچی ون محمد اسلم کھو سو ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ساﺅ تھ محمد خان رند ،اسسٹنٹ کمشنر سول لا ئن مقصود گھمروسمیت کمشنر آفس کے دیگر افسران کے انتقال کر نے والے رشتے دار وں کیلئے بھی تعزیت اور دعا مغفرت کی گئی ،اس مو قعہ پر کمشنر کراچی نے کہا کہ سانحہ پشاور آرمی پبلک اسکول میں بچوں اور ٹیچر کی ہلاکت پر پو را ملک سو گوار جبکہ ہر صاحب اولا د کی آنکھ اشکبا ر ہے اور واقعہ پر جتنا افسوس اور دکھ کا اظہا ر کیا جا ئے وہ کم ہے ،یہ ایک قومی سانحہ ہے ،لیا ری کے ایک اسکول میں بھی پشاور سانحہ میں شہید ہو نے والے اسکو ل کے بچوں کے ساتھ یکجہتی اور یاد میں شمعیں روشن کی گئیں ،انھو ں نے کہا کہ آج اس تعزیتی اجلا س میں تاجر برادری بھی اسکول کے بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے شریک ہے ،انھو ں نے کہا کہ تاجر برادری حکومت کے دل میں رہتی ہے ،حکو مت تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیا دوں پر حل کر نا چاہتی ہے ،اور باہمی بات چیت اور قانون کے مطابق ہر مسئلہ کا حل مو جو د ہوتاہے اور حکومت تاجروں کے ہر جا ئیز مسئلہ کو حل کرنے کیلئے مصروف عمل ہے۔

Open chat