بدھ, دسمبر 7, 2022
spot_imgspot_imgspot_img
Homeپاکستانلیفٹننٹ جنرل عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی اسٹاف مقرر

لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی اسٹاف مقرر

وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی اسٹاف مقرر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ لیفٹننٹ جنرل ساحر شمشاد کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مقرر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے مذکورہ افسران کے تقرر کے لیے صدر پاکستان عارف علوی کو سمری ارسال کر دی ہے۔ دوسری جانب اعلیٰ فوجی افسران کی تعیناتی کے حوالے سے وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سمری صدر ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے سابق وزیرِ اعظم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اب عمران خان کا امتحان ہے کہ وہ ملک کے دفاع کے ادارے کو مضبوط بنانا چاہیں گے یا وہ اسے متنازع بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی کے لیے بھی یہ آزمائش ہے کہ وہ سیاسی تجویز پر عمل کریں گے یا وہ آئینی اور قانونی سمری کو نافذ العمل بنائیں گے۔ صدر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ افواج کے سپریم کمانڈر کی حیثیت سے فوج کو سیاسی تنازعات سے دور رکھنا صدر کا فرض ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code