Monday, October 19, 2020
Home Trending آرمی چیف کی وزیراعظم سے ملاقات میں کراچی کے حوالے سے اہم...

آرمی چیف کی وزیراعظم سے ملاقات میں کراچی کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع

nawazapexmeetingnap2162015175280l320x180اسلام آباد: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی آج وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات متوقع ہے جس میں صولت مرزا کے بیان کی روشنی میں گورنر سندھ کی تبدیلی پر غور کئے جانے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کی ویب سائٹ پر رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف آج وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کریں گے، ملاقات کے دوران دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے علاوہ کراچی میں امن و امان کی صورت حال اور صولت مرزا کے حالیہ وڈیو بیان پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا، اس موقع پر گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے آپشن پر بھی غور کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مچھ جیل میں قید صولت مرزا کا بیان جاری ہوا تھا جس میں انہوں نے ایم کیوایم کے رہنماؤں پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کیپٹن صفدر کی ضانت منظور

مزار قائد بے حرمی کیس میں اغو کا مقدمہ درج ہونے کے بعد اب سٹی کورٹ ایک لاکھ روپے کت...

مصباح سے کوئی اختلاف نہیں، ان کا ورک لوڈ کم کیا ہے:مانی

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے پی ایس ایل اور پی سی بی تنازع کے...

چھاتی کا سرطان: کہیں آپ لاعلم تو نہیں؟

اینکرز کے کوٹ اور دوپٹوں پر لگی ’’پنک ربن‘‘ کا مقصد ناظرین کو ہر لمحہ ’’ ماہ اکتوبر: بریسٹ کینسر سے آگاہی...

کیپٹن (ر) صفدر گرفتار، سندھ حکومت نے لاتعلقی ظاہر کردی

اکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو کراچی کے ہوٹل سے گرفتار کرلیا گیا۔ مزار قائد کا تقدس پامال...