Wednesday, October 28, 2020
Home Trending قربانی سے پہلے گیارہویں جماعت میں داخلے کے خواہش مند قربان کردیئے...

قربانی سے پہلے گیارہویں جماعت میں داخلے کے خواہش مند قربان کردیئے گئے

(examination_hallرپورٹ، ایس اے مظفر) قربانی سے پہلے گیارہویں جماعت میں داخلے کے خواہش مند قربان کردیئے گئے۔ گزشتہ سالوں کی بنسبت اس سال نئی داخلہ پالیسی کے تحت گیارہویں جماعت میں داخلوں کے خواہش مند طلباء پہلے ہی دو ماہ تاخیر کا شکار ہوچکے ہیں اور پھر نئی داخلہ فہرست میں کئی فاش غلطیوں کے باعث ہزاروں طلباءکو اپنا مستقبل نئی داخلہ پالیسی کے تحت قربان ہوتا نظر آرہا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل کالجز (خواتین ) میں ا±ن طالبات کا جم غفیر ہے جو داخلہ فارم بھرنے کے باوجود داخلے سے محروم رہیں۔

اس پر ظلم یہ کہ ا±ن کا کوئی پرسان حال نہیں اور نہ ہی کوئی معلومات دینے کو تیار ہے۔ اب طالبات اسی کشمکش کا شکار ہیں کہ وہ داخلہ حاصل کرنے کے لیے کس سے فریاد کریں کیونکہ ڈائریکٹر جنرل آفس کے افسران سے ملاقات تو دور کی بات ہے۔ اس پر مستزاد یہ کہ چپراسی اور گیٹ کیپر کا رویہ انتہائی ناشائستہ ہے۔ موقع پر موجود طالبات میں اشتعال پایا جاتا ہے لیکن وہ بے بسی کے باعث کچھ کرنے سے قاصر ہیں۔ طالبات کے ساتھ موجود والدین نے التجا کی ہے جلد ان کے بچوں کا داخلہ گیارہویں جماعت میں کیا جائے اور نت نئے تجربات سے پہلے اس کے منفی پہلوﺅں کو زیر غور لاکر کوئی فیصلہ کیا جائے ورنہ اسی طرح تعلیمی حالت بد سے بد تر ہوتی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن حدید فیز 2،گیس پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی

کراچی، گلشن حدید فیز 2 گیس کے پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی،اہل علاقہ کے مطابق تقریبا 10 روز سے...

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...