Tuesday, October 20, 2020
Home Trending سرنگ کے ذریعے کراچی سینٹرل جیل میں قید دہشتگردوں کوچھڑانے کا منصوبہ...

سرنگ کے ذریعے کراچی سینٹرل جیل میں قید دہشتگردوں کوچھڑانے کا منصوبہ ناکام

 tunel-حساس اداروں کی نشاندہی پر کراچی سینٹرل جیل توڑنے کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا،جیل کے قریب مکان سے سرنگ کھودی گئی تھی ،کراچی میں حساس اداروں کی نشاندہی رینجرزنے سینٹرل جیل توڑنے کا منصوبہ ناکام بنادیا،رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے سینٹرل جیل کے قریب واقع غوثیہ کالونی کے مکان پر چھاپہ مار،مکان میں سرنگ کھودی گئی تھی جس کے زریعے سینٹرل جیل میں قید خطرناک دہشتگردوں کو فرار کرانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔۔حساس اداروں کی نشاندہی پر کچھ روز قبل منصوبہ پکڑا گیا تھا۔
سندھ رینجرز کے مطابق کرنل طاہر محمود کہتے ہیں کہ سینٹرل جیل توڑکردہشتگردوں کے فرار کی کوشش ناکام بنادی گئی، غوثیہ کالونی سے منصوبے میں ملوث متعدد دہشت گردوں کو گرفتارکیا گیا ہے۔کراچی میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کرنل طاہر محمود نے بتایا کہ حساس اداروں کی اطلاع پررینجرز نے غوثیہ کالونی کے مکان پرچھاپہ مار کر سرنگ کے ذریعے جیل سے دہشتگردوں کو چھڑانے کا منصوبہ ناکام بنادیا۔کرنل طاہر کا کہنا تھا کہ دس اورگیارہ اکتوبر کی رات کو کارروائی کرکے ملزمان کو گرفتارکیا، کارروائی کے وقت تک دہشت گردوں نے پینتالیس میڑ تک سرنگ کی کھدائی کرلی تھی تاہم اپنے ہدف سے دس میٹر دور تھے۔کرنل طاہر کے مطابق ملزمان سرنگ کے ذریعے دہشت گرد انتہائی خطرناک دہشت گردوں کی بیرک تک پہنچنا چاہتے تھے جہاں سو سے زائد ہائی پروفائل دہشتگردقید ہیں، رینجرز حکام کے مطابق دہشت گردوں نے پانچ ماہ پہلے غوثیہ کالونی میں مکان خریدا تھا جبکہ ملزمان رات کی تاریکی میں کھدائی کی مٹی باہر پھینک کرآتے تھے۔
کرنل طاہر نے مزید بتایا کہ منظم منصوبے کے تحت جیل توڑنے کی کوشش کی گئی، اس سازش میں کالعدم تنظیموں کے لوگ ملوث ہیں، اس بات سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا کہ ان دہشت گردوں کو جیل کے اندر سے بھی معاونت حاصل تھی۔ سندھ رینجرز اور قومی سلامتی سے متعلق ادارے مشترکہ طور پر دہشتگردوں سے تفتیش کررہے ہیں جس کی روشنی میں مزید کاروائیاں بھی کی جائیں گی۔ سینٹرل جیل پرحملے کے بڑے منصوبے کو ناکام بنانے کے بعد جیل کی سیکیورٹی میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کیپٹن صفدر کی ضانت منظور

مزار قائد بے حرمی کیس میں اغو کا مقدمہ درج ہونے کے بعد اب سٹی کورٹ ایک لاکھ روپے کت...

مصباح سے کوئی اختلاف نہیں، ان کا ورک لوڈ کم کیا ہے:مانی

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے پی ایس ایل اور پی سی بی تنازع کے...

چھاتی کا سرطان: کہیں آپ لاعلم تو نہیں؟

اینکرز کے کوٹ اور دوپٹوں پر لگی ’’پنک ربن‘‘ کا مقصد ناظرین کو ہر لمحہ ’’ ماہ اکتوبر: بریسٹ کینسر سے آگاہی...

کیپٹن (ر) صفدر گرفتار، سندھ حکومت نے لاتعلقی ظاہر کردی

اکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو کراچی کے ہوٹل سے گرفتار کرلیا گیا۔ مزار قائد کا تقدس پامال...