Saturday, October 31, 2020
Home کھیل کمشنر کراچی یوتھ امن اسپورٹس فیسٹیول 15 ستمبر سے شروع ہو گا،...

کمشنر کراچی یوتھ امن اسپورٹس فیسٹیول 15 ستمبر سے شروع ہو گا، کمشنر کراچی

shoaib siddiqui1کراچی،کمشنر کراچی یو تھ ٹیم کے زیراہتمام این ای ڈی یونیورسٹی اسپورٹس کمیٹی کے تعاون سے منگل سے تین روزہ آ ل کراچی امن اسپورٹس فیسٹیول منعقد ہو گا جو 18 ستمبر تک جاری رہے گا۔ امن اسپورٹس فیسٹیول میں کراچی کی 18 یونیورسٹیوں کی مختلف کھیلوں کی ٹیمیںحصہ لیں گی۔ اس بات کا اعلان پیر کو کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے اپنے دفتر میں ایک پریس کانفرنس میںکیا ۔کمشنر کراچی نے کہاکہ اسپورٹس فیسٹیول کھیلوں اور امن کو فروغ دینے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے انھوں نے کہا کہ کمشنر کراچی یو تھ ٹیم شہر میں مختلف سماجی اور فلاحی خدمات انجام دے رہی ہے۔ ٹیم کے ارکان مختلف یونیورسٹیوں سے تعلق رکھتے ہیں۔کمشنر کراچی یو تھ ٹیم کے ذریعے شہر میں نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کر نے کی کوشش کی جارہی ہے انھوں نے کہا کہ فیسٹیول سے شہر میں کھیلوں کو فروغ دینے اور کھیلوں کے ذریعے شہر میں کی جانے والی امن کی کو ششوں کو تقویت ملے گی ۔ انھوں نے فیسٹیول کی تفصیلات سے آگاہ کیاا ور بتایا کہ تین روزہ فیسٹیول کا افتتاح این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افضل حق صبح 11 بجے کریں گے۔تمام مقابلے ای این ڈی یونیورسٹی کے اسپورٹس کمپلکیس میں منعقد ہوں گے۔ فیسٹیول میںکر کٹ ،فٹ سال، ٹیبل ٹینس ، والی بال،تھرو بال باڈی بلڈنگ اور اسکوائش کے مقابلے ہوں گے۔ جو یونیورسٹیاں حصہ لے رہی ہیں ان میں این ای ڈی، آئی بی اے، اقرا، انڈس،نسٹ،بحریہ ،کراچی یونیورسٹی، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی ،زیبسٹ،ٹپس، ڈاﺅ، سی بی ایم، سر سید، فاسٹ، پی اے ایف کائٹ،ضیاالدین اوربقائی شامل ہیں۔ فیسٹیول میں نیشنل بنک ،ڈی ایم سی شر قی او ر ا ین جی او اقبا ل کے شاہین تعاون کر رہی ہیں۔ اس موقع پر ڈائریکڑ لوکل گورنمنٹ روبینہ آصف کمشنر کراچی یو تھ ٹیم کی مینجر ردا نثار، اسپورٹس آرگنائزر سید سعد اللہ ساجد ، عمیر خان، اور سعد سلیمان دیگر ارکان این ای ڈی یونیورسٹی کی اسپورٹس مینجر فرخندہ فصیح ،این ای ڈی کے اسپورٹس افسر خواجہ حفیظ اللہ ،نیشنل بنک کے کو آرڈینٹر غلا م محمد خان ور میونسپل کمشنر ڈی ایم سی شرقی نادر خا ن بھی مو جو د تھے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...