Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت شہری زائد کرایہ لینے والوں کی نشاندہی کریں،کمشنر کراچی شعیب صدیقی

شہری زائد کرایہ لینے والوں کی نشاندہی کریں،کمشنر کراچی شعیب صدیقی

soaibahmedsiddique-newcommissionerskarachiکمشنر کراچی کی ہدایت پر سیکریٹری آ ر ٹی اے نے عید الاضحی کے موقع پر انٹر سٹی بسوں کی جانب سے من ما نا کرنے کے خلاف مہم شروع کر دی ہے۔ مہم کے دوران مسافروں کو بس مالکان سے زائد کرایہ دو لاکھ پانچ ہزار
روپے وا پس دلوادیا جبکہ ایک لاکھ روپے بس ما لکان پر جرمانہ کیا ، سکیریٹری آر ٹی اے نے اس سلسلہ میں چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی ہے ، جس نے ہفتہ کو انٹر سٹی بسوں کے شہر میں قائم مختلف اڈوں پر کارروائی کی۔

انھوں نے کراچی ٹول پلازہ پر کارروائی کر کے مختلف مسافروں کو زائد کرایہ95000 روپے واپس کرایا۔ جبکہ بس مسافروں سے زائد کرایہ لینے پر مالکان پر 8000 جرمانہ کیا ۔سیکریٹری آر ٹی اے اور ان کی ٹیم نے کینٹ اسٹیشن سے چلنے والی انٹر سٹی بس مالکان پر بھی مسافروں سے زائد کرایہ لینے پر بس مالکان پر 15 ہزار جرمانہ عائد کیاجبکہ کینٹ اسٹیشن پر جن مسافروں سے زاید کرایہ لیا گیا تھا وہ بھی انھیں واپس کرایا ، مجموعی طور پر یہا ںمسافروں کو 45000 روپے واپس دلوائے۔ سیکریٹری آرٹی اے نے تاج کمپلیکس ، صدر اور ایمپریس مارکیٹ انڑ سٹی بس اڈوں پر بھی کارروائی کی۔ یہاں کارروائی کر کے مسافروں کو ان سے لیا جا نے والا زائد کرایہ 55000 روپے واپس دلوائے جبکہ بس مالکان کو دس ہزار روپے جرمانہ کیا۔

کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے سیکریٹری آر ٹی اے اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ انٹر سٹی بسوں کی جانب سے من مانا کرایہ لینے والوں کے خلاف بلا رعایت کا رروائی کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید منانے کے لئے اپنے گھروں کو جا نے والے مسافروں کے ساتھ زیادتی نہ ان سے مقررہ کرایہ سے زاید کرایہ وصول نہ کیا جائے کمشنر نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ قانون کے خلاف من مانا کرایہ لینے والے بس مالکان کے خلاف انتظامیہ کی کارروائی میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ان کی یہ کوششیں کامیا ب ہوں ،انھوں نے مشورہ دیا ہے ایسے بس مالکان کی نشاندہی میں مدد کریںاس سلسلہ میں وہ کمشنر کراچی کنٹرول 02199293443 پر رابطہ کر کے اپنی شکایت درج کراسکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

جماعت اسلامی کا مارچ، فرانسیسی صدر کا پتلا نذرآتش

کراچی ، جماعت اسلامی کراچی کے تحت گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج میں فرانسیسی صدر کا پتلا نذر آتش۔ ذرائع کے مطابق...

کاروباری مراکز،شادی ہالز رات 10 بجے بند کرانے کا فیصلہ

کراچی، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا بڑا فیصلہ، کاروباری مراکز ، شادی ہالز اور ریسٹورینٹس رات 10 بجے بند کرانے کا...

کراچی ،12 ربیع الاول کے جلوسوں کے لئے ٹریفک پلان جاری

کراچی میں 12ربیع الاول کے جلوسوں کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق دعوت اسلامی کا جلوس...

کراچی میں ڈینگی وائرس سر اٹھانے لگا ، اکتوبر کےمہینے میں دیگر مہینوں سے زیادہ کیسسز رپورٹ

کراچی میں ڈینگی وائرس سر اٹھانے لگا، اکتوبر کےمہینے میں دیگر مہینوں سے زیادہ کیسسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت سندھ اکتوبر کے...