Saturday, October 31, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت ریسکیو 1299 شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کیلئے بھرپور اقدامات کررہا...

ریسکیو 1299 شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کیلئے بھرپور اقدامات کررہا ہے، کمشنر کراچی

Shoaib Siddiqui KPCکمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ کمشنر آفس میں قائم ریسیکو 1299 حادثات ،سانحات اور قدرتی آفات کے مواقعوں میں 80 سے زائد وفاقی ،صوبائی ،خودمختار اور نیم خودمختا ر اداروں کے ساتھ ملکر شہر یو ں کی جا ن و ما ل کی حفاظت اور اس حوالے سے ریلیف فراہم کر نے کیلئے بھر پو ر اقدامات میں مصروف ہے ،حا دثات کے موا قعوں پر ریسیکو کے حوالے سے کا م کر نے والے ورکرز اور اداروں کی فوری مد د ،تعاون اور بیکپ سپو رٹ ریسیکو 1299 کا بنیا دی مقصد اور ترجیحات ہیں ،ان خیا لات کا اظہا ر انھو ں نے ریسکیو 1299 کے اچانک کے دورے کے مو قعہ پر وہا ں مو جو د عملے سے با ت چیت کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قعہ پر ڈائر یکٹرپی اینڈ ڈی سید محمد شکیب ۔ڈائر یکٹر ریسکیو 1299 محمد عبدالنا صر ۔ڈائر یکٹرمیڈیا کمشنر کراچی محمدشبیہ صدیقی کے علاوہ دیگر بھی مو جو د تھے ۔اس مو قعہ پر ڈائریکٹرریسکیو نے بتایا کہ سانحہ سی ویواوردیگر حادثات کے مواقعوں پر ریسکیو1299 کا چانک و چوبند عملہ 24 گھنٹے اپنی ڈیوٹی انتہا ئی فرض شنا سی اور دلچسپی کے ساتھ انجا م دیتارہا ہے اور مسلسل دے رہا ہے ۔انھو ں نے کہا کہ شہر یو ں کا رسپا نس دن بدن بٹرھتاجا رہا ہے اسی لیئے یہاں مو صول ہو نی والی شکا یا ت کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ،کمشنر کراچی نے کہا کہ مختلف حادثات اور شکایات کے حوالے سے مو صول ہو نی والی اطلا عات میں دن بدن اضا فہ ریسکیو 1299 پر شہر یو ں کے بٹرھتے ہو ئے اعتما د او ربھروسے کا مظہر ہے ۔کمشنر کراچی نے کہا کہ ریسکیو 1299 ہو یا کمشنر آفس کاکنٹرول روم یا کمشنر آفس دن بدن نا صرف شہر یو ں کے بلکہ اداروں کیلئے بھی امید کا مر کز بنتا جا رہا ہے اور لو گوں کی توقعات دن بدن بٹرھ رہی ہے ۔انھو ں نے کہا کہ کمشنر آفس اداروں کے درمیا ن غلط فہمیوں ۔رنجشو ں اور شکا یا ت دور کر نے کے سلسلے میںکو آرڈینشن کے فرائض انجا م دے رہا ہیں۔ جس کا بر اہ راست فائدہ عوام کو پہنچ رہا ہے اور یہی حکو مت کی ترجیحات ہیں ٭٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...