Monday, October 26, 2020
Home Trending چیف الیکشن کمشنر آرٹس کونسل و کمشنر کراچی نے آرٹس کونسل کے...

چیف الیکشن کمشنر آرٹس کونسل و کمشنر کراچی نے آرٹس کونسل کے انتخابات کا ضابطہ اخلاق جاری کردیا

soaibahmedsiddique-newcommissionerskarachiچیف الیکشن کمشنر آرٹس کونسل و کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے آرٹس کونسل کراچی کے انتخابات کا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔ ضابطہ اخلاق کے مطابق انتخابات کمپیوٹرائزڈ ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی کمپیوٹرائزڈ ہوگی۔ پولنگ کے موقع پر ووٹرز کو قومی شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہو گا۔ جبکہ شناخت کے سلسلہ میں تنازعہ کی صورت میں ووٹر کو رائےدہی کے استعمال کا حق دینے کا حتمی اختیار الیکشن کمشنر کو ہو گا۔دونوں گروپس نے آپس میں رابطہ و تعاون قائم رکھنے پر اتفاق کر لیا ۔ ہم آہنگی کے لئے کمیٹی قائم کر دی گئی۔دونوں گروپس کے د و دو نمائندے کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ضابطہ اخلا ق کی خلاف ورزی کی شکایا ت کے فوری ازالہ کے لئے چیف الیکشن کمشنر آرٹس کونسل کراچی وکمشنر کراچی کی سربراہی میں الیکشن ٹریبونل قائم ہو گا جو کسی بھی امید وار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تحقیقا ت کر نے کا مجاز ہو گا اور زیا دہ سے زیادہ چھ گھنٹے کے اندر خلاف ورزی کر نے والے امید وار کے خلا ف شکایت کی تحقیقات کر کے اسے اہل یا نا اہل قرار دینے کے لئے بااختیار ہو گا۔ تاہم الیکشن ٹریبونل کے خلا ف اہل یا نا اہل ہو نے والا امیدوار عدالت میں فیصلہ کو چیلنج کر سکے گا۔دریں اثنا کمشنر کراچی کی صدارت میں ان کے دفتر میں آرٹس کونسل انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کا اجلا س منعقد ہو ا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی اانتخابات کے موقع پر سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں گے۔اس مو قع پر کسی کو اسلحہ رکھنے کی اجا زت نہیں ہو گی۔کوئی بھی شخص آرٹس کونسل کی عمارت میں اسلحہ کے ساتھ پا یا گیا تو اسے گرفتار کر لیا جا ئے گا۔پولنگ ایر یا میں میڈیا کے داخلہ پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ کمشنر نے کہا ہے کہ ووٹو ں کی گنتی کو شفا ف بنا یا جا ئے گا جو مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ اور فول پروف ہو گا۔ گنتی کے عمل کو اسکرین پر ڈسپلے کر نے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ زیادہ سے زیادہ ایک گروپ کو 8 پولنگ ایجنٹ نامزد کر نے کا اختیا ر ہو گا۔پولنگ ایجنٹ کے لئے لازمی ہو گا کہ وہ آرٹس کونسل کا رکن ہو۔ پولنگ ایریا کے اندر کسی بھی طر ح کی انتخابی تشہیر کی اجا زت نہیں ہو گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...