Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت سندھ ایجوکیشن ریفارم پروگرام ، 3479سرکاری اسکولوں کو 680اسکولوں میں ضم کیا...

سندھ ایجوکیشن ریفارم پروگرام ، 3479سرکاری اسکولوں کو 680اسکولوں میں ضم کیا جائیگا ، کمشنر کراچی

 Shoaib Siddiqui KPCکمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہاہے کہ سرکاری اسکولوں کی مینجمنٹ بہتر بنا نے اور وسائل میں اضافہ کےلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس سے تعلیم کا معیار بڑھے گا۔اور اساتذہ کو تعلیم پر بھر پور توجہ دینے کو موقع ملے گا۔وہ سندھ ایجوکیشن ریفارم پروگرام کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدار ت کر رہے تھے۔جلاس میں عالمی بنک کے نمائندے شفیق الرحمٰن پراچہ ، تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، محکمہ تعلیم حکومت سندھ، محکمہ خزانہ ، حکومت سندھ،ریجنل ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے نمائندے اور دیگر مو جو د تھے۔ کمشنر نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ سندھ ایجوکیشن ریفارم پروگرام کے تحت ضم کئے جانے والے اسکولوں کا دورہ کریں اور ریفارم پروگرام کے تحت ضم ہو نے والے اسکولوں کی کار کردگی کا جائزہ لیں۔ انھوں نے کہا کہ سندھ ایجوکیشن ریفارم پروگرام پر عملدرآمد سے اسکولوں میں تعلیم کے معیار میں اضا فہ ہوگا اور اسکولوں کو سہولتوںکی فراہمی میں مدد ملے گی۔انھو ں نے کہا کہ اسکولوں کی مینجمنٹ سے اسکولوں کی کارکردگی بہتر ہو گی اساتذہ یکسوئی سے اور اپنی بھر پور صلاحیتوں کو استعمال کر کے تعلیم پر بہتر توجہ دے سکیں گے۔عالمی بینک کے نمائندے شفیق الرحمن پراچہ نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے اس بات کو خو ش آئند قرار دیا کہ کراچی نے ٹارگٹ سے زیادہ اور مقررہ مدت سے قبل اسکولوں کے ضم کر نے کا عمل مکمل کیا ہے ۔ پروگرام کے تحت مجموعی طور پر تین ہزار چار سو 79 اسکولوں کو ضم کیا جا رہا ہے۔ ان اسکولوں کو چھ سو 80 اسکولوں میں ضم کر نا ہے ۔ ہر سال ایک سو اسکو لوں کو ضم کر کے دو سو کیمپس بنا نے ہیں پہلے سال کا ٹارگٹ 31 مارچ 2015تک دوسو کیمپس بنا نے تھے لیکن اس سے قبل اکتوبر2014 میں یہ ایک سال کا کام مکمل کر لیا گیا ہے پروگرام کے تحت ایک احاطہ میں قائم مختلف اسکولوں کویکجا کیا جا رہا ہے ۔ چار سو اسکولوں کو ایک سو اسکولوں میں ضم کر کے ایک سو کیمپس بنا ئیں جائیں گے۔ ا نھوں نے کہا کہ وہ کمشنر کراچی، اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ،محکمہ خزانہ اوردیگر کے مشکورہیں کہ انھوں نے تیز رفتاری کے ساتھ اسکولوں کو ضم کر نے ، ایس ایم سی فنڈ کے اجرا اور اس کے استعمال کا عمل مکمل کیا۔انھوں نے کہا کہ سندھ کے دیگر ریجن میں بھی کراچی کی کار کر دگی کو مثال بنانے کی ضرور ت ہے انھوں نے کہا کہ سندھ کے دیگر ریجن میں کراچی ماڈل کی طرف توجہ دلائی جا ئے گی اور درخواست کی جا ئے گی کہ وہ بھی کراچی ماڈل کی تقلید کریں تاکہ وہاں بھی کام کی رفتار تیز ہو سکے اور سندھ ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کومقررہ وقت میں مکمل کیا جا سکے۔ا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

اے وی ایل سی کی کارروائی، موٹرسائیکلیں چھننے والے گروہ کے 5 کارندے گرفتار

کراچی:اینٹی وائلنس لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے موٹرسائیکلیں چھیننے والے گروہ کے 5 ملزمان گرفتار کرلئے ، ذرائع اے وی...

گساخانہ خاکے، کراچی بار کی بدھ کو ہڑتال کا اعلان

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کامعاملہ کراچی بارایسوسی ایشن نے بروزبدھ عدالتوں میں ہڑتال کااعلان کردیا کل سٹی...

اختر کالونی، پسند کی شادی کرنےوالے نوجوان پر حملہ

کراچی، اختر کالونی میں پسند کی شادی کرنے نوجوان کا جرم بن گیا، نامعلوم افراد نے نور نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے...

تنخواہوں کی عدم ادائیگی، ڈاکٹرز کا کے ایم سی آفس پر مظاہرہ

کراچی، شہری حکومت کے زیر انتظام اسپتالوں کے ڈاکٹرز نے سات ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کےخلاف کے ایم سی آفس...