Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت والدین کی خدمت کرنیوالی اولاد دین ودنیا میں سرخروہوتی ہے ، کمشنر...

والدین کی خدمت کرنیوالی اولاد دین ودنیا میں سرخروہوتی ہے ، کمشنر کراچی

soaibahmedsiddique-newcommissionerskarachiکمشنر کراچی شعیب احمدصدیقی نے کہا ہے کہ والدین کی خدمت کر نے والے خوش قسمت افراد دین ودنیا دونوں میں سرخرو اور کامیاب ہوتے ہیں اور ہر منزل پر کامیابی ان کے قدم چومتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس کے سپرنٹنڈنٹ عرفان حسین کے والد اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے سابق ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز نجم عالم صدیقی کے ایصال ثواب کےلئے منعقدہ تعزیتی اجلاس سے اپنے خطاب میں کیا ۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ عرفان حسین نے اپنے والد کی جو خدمت کی ہے وہ قابل تعریف ہے جس طرح وہ گھر میں خدمت گذار ہیں اسی طرح وہ دفتر میں بھی ایک فرض شناس اور محنتی افسر ہیں ، کسی بھی محکمے کے سربراہ کا اپنے افسران وملازمین کے ساتھ رشتہ ایک فیملی کی طرح ہوتا ہے ، تکلیف اور غم کے لمحات میں ہم عرفان کے سا تھ ہیں اور تعزیت ودکھ کا اظہار کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ سابق ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز نجم عالم صدیقی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم ایک فرض شناس اور محنتی افسرتھے جنہوں نے ساری زندگی واٹر بورڈ کے ذریعے شہریوںکے پانی کے مسائل کو حل کر نے اور دشواریوں کو دور کر نے میںوقف کر دی تھی ، اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین و پسماندگان کو صبروجمیل عطا فرمائے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...