Saturday, October 24, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت شہرکی 305عمارتیں خطرناک قرار ،خالی کرانے کا فیصلہ

شہرکی 305عمارتیں خطرناک قرار ،خالی کرانے کا فیصلہ

shoaib siddiqui1کراچی، کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کراچی میں مخدوش عمارتوں کو خالی کرایا جا ئے گا۔ سندھ بلڈنگزکنٹرول اتھارٹی اس ضمن میں تمام ضروری اور قانونی کارروائی جلد از جلد مکمل کرے گی۔ اور مخدوش عمارتوں کے مکینوں کو مخدوش عمارتوںکی وجہ سے انھیں لاحق خطرات سے آگاہ کرے گی ۔ اس ضمن میں مخدوش عمارتوں سے لاحق خطرات کے بارے میں سندھ بلڈنگزکنٹرول اتھارٹی فوری طور پر آگاہی مہم شروع کرے گی۔ اجلاس میں سندھ بلڈنگز کنٹرول اتھارٹی کے مخدوش عمارتوں کے شعبہ کے ڈائریکڑ آشکار داور (Aashkar Dawar)نے اجلاس میں کمشنر کراچی کو مخدوش عمارتوں کے بارے میں روپورٹ پیش کی جس میں۔ انھوں نے مخدوش عمارتوں کو خالی کرانے سے متعلق ایس بی سی اے کی کوششوں اور کارروائی کے بارے میں تفصیلات سے کمشنر کراچی کو آگاہ کیا ۔ کمشنر نے سندھ بلڈنگز کنٹرول اتھارٹی سے کہا کہ وہ ہیری ٹیج ڈپارٹمنٹ اور انجنئیرنگ و آرٹیکٹکس کونسل کی مشاورت سے اقدامات کرے۔ اس بات کو یقینی بنائے کہ مکینوں کو مخدوش عمارتوں کے خطرات سے آگاہی ہو ۔ اس سلسلہ میں فوری طور پر آگاہی مہم شروع کی جائے۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سندھ بلڈنگز کنٹرول اتھارٹی انسانی زندگیوں کی حفاظت کے پیش نظر اس سلسلہ میں ترجیحی اقدامات کرے گی۔ بجلی پانی اور گیس سمیت یوٹیلٹی اداروں کا تعاون حا صل کرے گی اور عمارتوں کو خالی کرانے سے قبل یوٹیلٹی اداوں کو تحریری طور پر سہولتوں کو منقطع کر نے کے نوٹسز جاری کرنے کی درخواست کرے گی۔ اجلاس کو بتایا گیاکہ کراچی میں 305 عمارتوں کو مخدوش قرار دیا گیا ہے۔ ان عمارتوں کو تمام قانونی تقاضے پورے کر نے کے بعد خطرناک قرار دیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...

رینجرز کی کارروائی،2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی 2 اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمجید اور...

ملازمت کی مستقلی، نرسوں کا دوسرے روز بھی مظاہرہ

کراچی، ملازمت کی مستقلی اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلئے نرسوں کا پریس کے کلب کے باہر احتجاج کا دوسرا روز،...

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کو مل گئی

،کراچی، کرکٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کے حوالے، لاہور میں اسموگ...