Saturday, October 24, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت معاثرہ کی ترقی اور مسائل کے حل میں کمیونٹی کاکر دار بہت...

معاثرہ کی ترقی اور مسائل کے حل میں کمیونٹی کاکر دار بہت اہم ہے، کمشنر کراچی

commissinor karachiکراچی،کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت معا ثرہ میں کمیونٹی کے کردار کو موثر بنانے کے لیے بھر پور اقدامات کر رہی ہے۔ تاکہ کمیونٹی کی مدد سے معاثرہ کی ترقی اور مسائل کے حل میں مدد ملے۔ اس سلسلہ میں کمیونٹی کے ساتھ مشاورت اور تعاون کا عمل بڑھایا جا رہا ہے ۔وہ کراچی یونیورسٹی کے شعبہ اکنامکس اور شعبہ سوشیالوجی کے زیر اہتمام آرٹس آڈیٹوریم کراچی یونیورسٹی میں منعقدہ کمیونٹی ڈیولپمنٹ کے موضوع پر منعقدہ سمینار سے خطاب کر رہے تھے۔انھوں نے کہا کہ معاثرہ کی ترقی اور مسائل کے حل میں کمیونٹی کاکر دار بہت اہم ہے ۔ کمیونٹی کو مضبو ط بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو شریک کر نے کی ضرور ت ہے۔ نوجوان ملک وقوم کا اثاثہ ہیں ۔یہ بات خوش آئیندہے کہ ملک کی تعمیر و تر قی اور مسائل کے حل کے لیے مختلف شعبوں میں نوجوان متحر ک کر دار ادا کر رہے ہیں۔ کراچی یونیورسٹی کے شعبہ اکنامکس اور شعبہ سوشیالوجی کے زیر اہتمام کراچی میں کمیونٹی ڈیولپمنٹ کے موضوع پر سمینار کا انعقاد ایک اچھی کوشش ہے۔ اس سے یقینا نوجوانوں کو کمیونٹی میں ان کے کردار کو سمجھنے اور اپنا موثر کر دار ادا کر نے میں مدد ملے گی۔ انھوں نے کہا کہ اس ضمن میں این جی او کراچی یوتھ انیشیٹیوKarachi Youth Initiative اور دیگر این جی اوز کی کوششیں قابل تعریف ہیںامید ہے ان کو ششوں سے کمیونٹی مضبوط ہو گی اور مسائل کے حل میں مدد ملے گی ، اس موقع پر شعبہ اکنامکس کی پروفیسر ڈاکڑ صفیہ منہاج نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ لوگوں کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کا مو جو دہ نظام غیر منصفانہ ہے اسے منصفانہ بنانے کی ضرورت ہے۔ تاکہ معاثرہ کے ہر شخص کو بلا امتیاز حیثیت یکساں سہولتیں حاصل ہو ں۔ انھوں نے کہا کہ میٹر ک تک کی تعلیم کا نصاب ایک ہونا چاہیے اور تمام بچوں کو یکساں معیار کی تعلیم کا حق ملنا چاہئے۔انھوں نے کہا کہ کراچی میں کمیونٹی کا کردار مضبو بنانے کی ضرور ت ہے ۔کراچی یونیورسٹی کے شعبہ اکنامکس اور شعبہ سوشیالوجی کے زیر اہتمام موجودہ سمینار کا مقصد بھی یہی ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ اس سے طلبہ کو معاثرہ کی ترقی اور مسائل کے حل کے سلسلہ میںکمیونٹی کے کردار سے آگاہی ہو۔انھوں نے کہا کہ یکسان حقو ق کے حصو ل اور ذمہ داریوں کی ادائیگی میں کمیونٹی کاکر دار اہم ہے۔شعبہ سوشیا لوجی کی سربراہ پروفیسر صوبیہ شہزاد ،شعبہ سوشیا لوجی کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکڑ کنیز فاطمہ ،ڈاکڑ فضل نور،اربن ریسورس سینٹر کے نمائندے زاہد فاروق، سماجی کارکن رانا آصف اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...

رینجرز کی کارروائی،2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی 2 اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمجید اور...

ملازمت کی مستقلی، نرسوں کا دوسرے روز بھی مظاہرہ

کراچی، ملازمت کی مستقلی اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلئے نرسوں کا پریس کے کلب کے باہر احتجاج کا دوسرا روز،...

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کو مل گئی

،کراچی، کرکٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کے حوالے، لاہور میں اسموگ...