دودھ کی قیمت 94 روپے مقرر کی گئی ہے، کمشنر کراچی

milk کراچی، کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے کہا ہے کہ  دودھ کی قیمت 94روپےمقرر کی گئی  ہے اور ڈیری فارمرز، تھوک فروش اور خوردہ فروش  صارفین کو تازہ دودھ 94 روپے فی لیٹر پر فروخت کریں،  زیادہ قیمت لینے والے کتنے ہی با اثر کیوں نہ ہوں ان کو گرفتار کرنے کے ساتھ جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔ اپنے دفتر میں تازہ دودھ کے اسٹیک ہولڈرز کے مذاکراتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےانہوں کہا کہ حکومت کسی کے دبائو میں آکر عوام کو مہنگا دودھ خریدنے پر مجبور نہیں کرے گی اور نہ مرضی کی قیمت پر دودھ فروخت کرنے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کمشنرہیلپ پر شکایات درج کرائیں تاکہ مہنگا دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top