Friday, October 30, 2020
Home Trending بلدیہ عظمیٰ، معذورافراد کیلئے پیڈ سٹریل برجز تعمیر کرانے کا فیصلہ

بلدیہ عظمیٰ، معذورافراد کیلئے پیڈ سٹریل برجز تعمیر کرانے کا فیصلہ

Parking Area Release Meetingکمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی اور ایڈ منسٹریٹرکے ایم سی رﺅ ف اختر فاروقی نے فیصلہ کیا ہے کہ نجی کمپنیز کے تعاون سے شہریوں اور معذور افراد کی سہولت کیلئے شہر کے مختلف مقامات پر پیڈسٹریل برجز تعمیر کرائے جا ئینگے جو کہ نا صرف ٹریفک حادثات کو کم کرنے بلکہ شہریوں کو جانی نقصانا ت سے بچانے اور ٹریفک کی روانی میں انتہا ئی معاون اورمددگار ثابت ہونگے اور حکومت کی جا نب سے شہریوں کو ریلیف کا باعث بھی ہو نگے۔ ان خیا لا ت کا اظہار انھو ں نے کمشنر آفس میں شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک اور سینیٹیشن امپورو منٹ کا جا ئیزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کے مو قعہ پر کیا ۔ اجلاس میں ہیڈکو ارٹرکو م کا ر (COMCAR )ُ پاکستان نیو ی کے کمانڈر رضوان احمد ، ڈائر یکٹرلو کل گورنمنٹ کمشنر آفس محتر مہ روبینہ آصف ، سیکریٹری آر ٹی اے و ڈپٹی کمشنر ٹریفک منشاد علی ، ٹیلی نا ر پا کستان کے ھیڈآف ساﺅتھ پبلک اینڈ گورنمنٹ افیئرز لیفٹنٹ کرنل (ر) عارف کے بیگ ، ڈائر میڈیا کمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ سید جنید احمد ، اسسٹنٹ کمشنرصدر سجا د ابٹروکے علاوہ ڈی آئی جی ٹریفک پو لیس ، چیف ایگزکیٹیو آفیسرزکلفٹن اینڈ کنٹونمنٹ بورڈ اور ڈی ایم سیزایسٹ اینڈ ساﺅ تھ کے نما ئیندے بھی شریک تھے ۔کمشنر کراچی نے کہا کہ نجی کمپنیز کے تعاون سے بنا ئے جا نے والے پیڈ سٹریل برجزمیں معذور افراد کی سہولت کیلئے ریمپ کا خاص خیال رکھا جا ئیگا تاکہ وہ بھی با آسانی وہیل چیئرز کے ذریعے سٹرک عبو ر کرسکیں کیونکہ حکومت عام شہریوں کی طرح معذور اور اسپیشل افراد وکو بھی ہر قسم کی سہولیات فراہم کر نا چاہتی اور ہر ممکنا ًاقدامات کررہی ہے۔

ا نہوں نے کہا معذور اور اسپیشل افراد کو بھی ریلیف اور سہولیا ت کا اتنا ہی حق ہے جتنا کہ ایک عام شہری کو حاصل ہے ۔انہوں نے بتایا کہ جو بھی کمپنی بر جیز تعمیر کرائیگی وہ ان بر جیز کو نا صرف ایڈوپ (ADOP)کریگی ۔ بلکہ مینٹنس کی ذمہ داری بھی اسی کی ہوگی اسکے علاوہ بر ج تعمیر کرنے والی کمپنی کو برج پر اپنے برانڈ کو مشتہر کرنے کے حقوق بھی حاصل ہو نگے۔ اس موقعہ پر ٹیلی نا ر کے نما ئیندے نے آفر کی کہ وہ شہریوں اور معذور افراد کی سہو لت کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں ضروریات کے مطابق معیاری پیڈسٹریل برجیز تعمیر کرنے اور اسکی مینٹنس کی ذمے داری قبول کرنے تیا ر ہے اسکے علاوہ انکی کمپنی کی جا نب سے تیار کیئے جا نے والے بر جیز کو کمپنی ایڈوپ (ADOP )بھی کریگی ۔کرنل (ر) عارف بیگ نے اس مو قعہ پر اجلاس کو بتایا کہ ٹیلی نا ر کمپنی اپنے سی ایس آر (CSR )تحت حکومت کی جا نب سے عوام کو ریلیف دینے کے سلسلے میں کیئے جا نے والے اقدامات کی بھر پو ر معاونت اور تعاون کی یقین دلایا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

تعلیمی ادارے کورونا کے پھیلاؤ کا باعث نہیں بن رہے: اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کورونا...

کرونا کے بڑھتے کیسز، سندھ کے محکمہ داخلہ نے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا ایس او پیز سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی...

کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پاپندی...

سندھ میں 12 ربیع الاول سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کردئیے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا...