Thursday, October 29, 2020
Home Trending ناجائز منافع خوری اور ملاوٹ کے خلاف آپریشن جاری، قید جرمانے اور...

ناجائز منافع خوری اور ملاوٹ کے خلاف آپریشن جاری، قید جرمانے اور سزائیں

soaibahmedsiddique-newcommissionerskarachiکراچی ، کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جانب سے ناجائز منافع خوری اور ملاوٹ کے خلاف شہر بھر میں آپریشن جاری ہے جس کے تحت دودھ، آٹا، سبزی، دالیں، گوشت، پھلوں، مرغی اور دیگر اشیاءخوردونوش سرکا ری نرخنامہ سے زائد پر فروخت کرنے پر 96 دکانداروں کا چالان کر کے ایک لاکھ 78 ہزار 800 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ جن علاقوں میں گرانفروشوں کے خلاف اقدامات کئے گئے ان میں صدر، سول لائن، گارڈن، سائٹ، بلدیہ، فیروز آباد، جمشید کوآٹرز، گلشن اقبال، گلزار ہجری، لیاقت آباد، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، اورنگی، بلدیہ، بن قاسم، ابراہیم حیدری، نیو کراچی،لانڈھی، کورنگی اور ماڈل کالونی کے علاقے شامل ہیں۔

شعیب احمد صدیقی نے مزید بتایا کہ شہر بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے گرانفروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاﺅن کے نتیجے میں 27 دودھ فروش، 19 اشیاءخوردونوش، 20 مرغی فروش، 16 سبزی فروشوں، 14 پھل فروش کے خلاف چالان کئے گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن حدید فیز 2،گیس پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی

کراچی، گلشن حدید فیز 2 گیس کے پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی،اہل علاقہ کے مطابق تقریبا 10 روز سے...

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...