Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت افسران شہرکوخوبصورت بنانے میں اپنا کرداراداکریں، کمشنرکراچی

افسران شہرکوخوبصورت بنانے میں اپنا کرداراداکریں، کمشنرکراچی

commissinor karachiکراچی،کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ تما م ڈی ایم سیز( ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز )شہر کو خوبصورت اور سر سبز بنانے میں اپنا کر دار اد ا کریںجو پارکس عدم توجہی کا شکار ہیں اور ویران ہیں انھیں خو بصور ت بنائیں اور پارکوں میں لوگوں کے لیے فیملیز اور بچوں کے لئے سہولتیں فراہم کریں اور اپنے علاقوں میں چوراہوں فٹ پاتھوں اور میڈینز کو خو بصورت بنائیںتاکہ کراچی کو سر سبز اور پر امن بنانے کی مہم کامیا ب بنانے میں مدد ملے۔ وہ ڈی ایم سی ضلع شر قی کے زیر اہتمام شبیرآباد ٹیپو سلطان روڈ پر طبہ چورنگی سے متصل ایک قدیم پارک جوہر فیملی پارک کی بحالی کی افتتاح کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ ڈائریکڑ لوکل گورنمنٹ روبینہ آصف ،ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی شرقی سید صلاح الدین اور علاقہ کے مکین بھی مو جو د تھے ۔انھوں نے کہا کہ وہ پارک کی خوبصورتی سے متاثر ہوئے ہیں ۔ چھو ٹے چھوٹے کاموں سے شہر میں اچھا ماحول پیدا ہوگا لو گوں کو تفریح میسر آئے گی ۔ ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی شرقی سید صلاح الدین احمد نے کمشنر کو اس موقع پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ انھوں نے بتا یا کہ ضلع شرقی ڈی ایم سی نے ضلع کو خوبصورت بنانے کے لئے جامع منصوبہ بندی کی ہے اور چوک ڈیولپمنٹ پروگرام تیا ر کیا ہے ۔جس کے تحت چوراہوں کی بہتری شجرکاری اور پارکوں کی بحالی کے کام شروع کیئے جارہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

پشاور دھماکے کی شدید مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہیں، حلیم عادل شیخ

پشاور دھماکے پر پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ کی مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس, ان...

سی ایس ایس امتحان، کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوش خبری

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر کا افتتاح کر دیا، ان کا کہنا تھا...

کراچی چڑیا گھر اور برگد کا درخت

برگد کا درخت متعدد خصوصیات کا حامل سمجھا جاتا ہے۔اس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ...

کراچی کی تاریخی لی مارکیٹ

لی مارکیٹ اہل کراچی کے لیے جانا پہچانا نام ہے۔یہ شہر کی قدیم آبادی لیاری کے قریب واقع ہے۔انگریز دور میں...