Tuesday, October 20, 2020
Home Trending منافع خوری اور ملاوٹ کے خلاف آپریشن جاری، قید جرمانے اور...

منافع خوری اور ملاوٹ کے خلاف آپریشن جاری، قید جرمانے اور سزائیں

Shoaib Siddiqui KPCکراچی، کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جانب سے ناجائز منافع خوری اور ملاوٹ کے خلاف شہر بھر میں آپریشن جاری ہے جس کے تحت دودھ، آٹا، سبزی، دالیں، گوشت، پھلوں، مرغی اور دیگر اشیاءخوردونوش سرکا ری نرخنامہ سے زائد پر فروخت کرنے پر 77 دکانداروں کا چالان کر کے 77 ہزار 700 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ کمشنر کراچی نے کہا کہ جن علاقوں میں گرانفروشوں کے خلاف اقدامات کئے گئے ان میں صدر، سول لائن، گارڈن، سائٹ، بلدیہ، فیروز آباد، جمشید کوآٹرز، گلشن اقبال، گلزار ہجری، لیاقت آباد، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، اورنگی، بلدیہ، بن قاسم، ابراہیم حیدری، نیو کراچی،لانڈھی، کورنگی اور ماڈل کالونی کے علاقے شامل ہیں۔

شعیب احمد صدیقی نے مزید بتایا کہ شہر بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے گرانفروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاﺅن کے نتیجے میں 22 دودھ فروش، 19 اشیاءخوردونوش، 13 مرغی فروش، 13 سبزی فروشوں، 09 پھل فروش اور ایک آٹا فروش کے خلاف چالان کئے گئے۔ کمشنر کراچی نے کہا کہ سبزیوں کی مصنوعی قلت اور گرانفروشی کو روکنے کے سلسلے میں سبزی منڈی اور پھل منڈی میں رات نیلامی کے اوقات میں انتظامی افسران کی مستقل ڈیوٹی لگا دی گئی ہے جس کے نتیجے میں سبزیوں کی قیمتیں بتد ریج نیچے آتی جا رہی ہیں اور یہ عمل مسلسل جاری رہےگا تاکہ حکومت کی ہدایت پر عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جاسکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ پولیس اچھا کرے یا برا، صوبائی حکومت ذمہ دار ہے، گورنر

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پولیس افسران کی چھٹیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ پولیس اچھا کرے یا...

بچوں سے زیادتی، زیڈ ٹی کا ہدایت کارعظیم احمد سے معاہدہ

کراچی ، سائن انٹر ٹیمنٹ اور زیڈ ۔ٹی (کامران شریف)کا اپنی نئی ڈرامہ سیریلز ،سٹ کام ، ٹیلی فلمز کے لےے ڈرامہ...

سندھ حکومت کا پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی...

بلاول بھٹو آئی جی سندھ کو منانے ان کے گھر پہنچ گئے

کراچی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو آئی جی سندھ کو منانے آئی جی ہائوس پہنچ گئے، آئی جی مشتاق مہر سے ملاقات ۔کام...