Saturday, October 24, 2020
Home Trending ملکی مفاد میں 27 جنوری کی ہڑتال کی کال واپس لی جا...

ملکی مفاد میں 27 جنوری کی ہڑتال کی کال واپس لی جا ئے ، کمشنر کراچی

soaibahmedsiddique-newcommissionerskarachiکراچی، کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن سمیت ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشنوں سے اپیل کی ہے کہ ملکی مفاد میں 27جنوری کی ہڑتال کی کال واپس لی جائے ، آئل کی ترسیل ملکی معیشت کے پہیئے کو چلانے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی اور کلیدی کردار ادا کرتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشنز سمیت ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشنوں کے ساتھ کمشنر آفس میں ایک اجلاس کی صدارت کے موقع پر کیا ، اجلاس میں کمشنر انکم ٹیکس طارق ایچ تونیو ، ایڈوائزر سندھ ریونیوبورڈ ، مشتاق ناظمی ،ایڈیشنل کمشنر کراچی ون محمد اسلم کھوسو ،ڈپٹی کمشنر ساوتھ محمد سلیم راجپوت ، جنرل منیجر پی ایس او امجد محمد خان ، جنرل سیکریٹری کراچی گڈز کریئرایسوسی ایشن محمد شعیب خان ،آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری نواز شیر آفریدی ، جنرل سیکریٹری سپریم کونسل آف پاکستان ٹرانسپوٹرز حنیف مروت ، سندھ اے سی بس اونر ز ایسوسی ایشنز کے صدر ملک رضوان اعوان ، چیئرمین آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن مہر محمد ، یوسف شاہنوانی ، سمیت دیگر متعلقہ اداورں کے افسران نے شرکت کی ، کمشنر کراچی نے اس موقعہ پر کہا کہ حکومت ٹرانسپورٹر زکی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور یہ سمجھتی ہے کہ ٹرانسپورٹر ز کے تمام جائز مسائل کو حل اور مشکلات کو دور کیا جانا چاہیئے ،انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز نے انتظامیہ کے ساتھ ہمیشہ تعاون کیا ہے ، ٹرانسپورٹرز ملکی معیشت کے استحکام اور تجارتی و صنعتی پہیئے کو مسلسل چلانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ، ہمیں ٹرانسپورٹرز کی مشکلات کا اندازہ ہے ، حکومت ان کے مسائل کو حل کر نے کی پوری پوری کوشش کریگی ، ٹرانسپورٹرز نے اس موقعہ پر کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے ٹرانسپورٹیشن پر 5فیصد ٹیکس کے نفاذ کے خلاف سندھ بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے انہوں نے کمشنرکراچی اور حکومت سے درخواست کی کہ ٹرانسپورٹرز سے سندھ میں 5فیصد ٹیکس کی وصولی غیر قانونی ہے لہذا یہ سیلز ٹیکس واپس لیا جائے اور اسے ختم کیا جائے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

22 گھنٹے سے لاپتہ جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران گھر پہنچ گئے

جیو نیوز کے لاپتہ سینیئر رپورٹرعلی عمران سید گھر پہنچ گئے۔جیو نیوز کے سینیئر صحافی علی عمران نے اہلیہ سے رابطہ کیا...

علی عمران کی بازیابی کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی, کراچی پولیس چیف

کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا کہنا ہےکہ جیونیوز کے سینئر رپورٹر علی عمران کی بازیابی کیلئے ہر ممکن کوششیں کی...

جیو نیوز کے صحافی علی عمران کے اغوا کا مقدمہ درج

کراچی: جیو نیوز کے صحافی علی عمران کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق علی عمران کے بھائی طالب...

گلشن معمار، اسلحے کے زور پر 2 ملزمان شہری سے گاڑی چھین کر فرار

کراچی: شہر میں اسٹریٹ کرمنلز سے شہری غیر محفوظ، گلشن معمار میں احسن نامی شخص سے2 ملزمان ا سلحے کے زور پر...