Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت محرم الحرام میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے، کمشنر...

محرم الحرام میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے، کمشنر کراچی

soaibahmedsiddique-newcommissionerskarachiکمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے موقع پر بلدیاتی، سیکیورٹی اور دیگر امور کے حوالے سے گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال مزید موثر، مربوط اور مستحکم اقدامات کیے جائیں گے اور عزاداران کو پر امن ، پرسکون اور باسہولت ماحول فراہم کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے محرم الحرام کی سیکیورٹی اور بلدیاتی اقدامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں شیعہ علمائے کرام اور تمام متعلقہ اداروں کے ہمراہ منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو ، ڈپٹی کمشنرز ، بلدیاتی اداروں اور متعلقہ اداروں کے افسران سمیت شیعہ علما علامہ عباس کمیلی، علامہ زہیر عباس عابدی ، علامہ ناصر قلندری ، علامہ عون نقوی ، مرزا یوسف حسین ، مولانا حسن ظفر ، شہنشاہ حسین نقوی ،مولانا باقر زیدی ،مولانا حسین مسعودی، فرقان حیدر عابدی ، مولانا بندے علی ، مولانا علی عباس ، مولانا شہزاد مصطفی، مولانا محمد علی، مولانا جعفر رضا، مولانا جعفر سبحانی ،مولانا حسن ہاشمی ،علامہ وقار حسن تقوی ،سلمان مجتبیٰ ،شبر رضا اور دیگر شریک تھے۔اجلا س میں علمائے کرام نے سیکیورٹی اور بلدیاتی امور سے متعلق اپنی شکایات اور تحفظات سے تفصیلی آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ محرم الحرام کے موقع پر مغرب سے آدھی رات تک بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے، دل آزاری اور نفرت انگیز وال چاکنگ کا خاتمہ کیا جائے، پانی اور سیوریج کے مسائل کو حل کیا جائے، جلوسوں کی گزر گاہوں اور اجتماعات کے مقامات پر صفائی، روشنی اور سیوریج کے مسائل حل کیے جائیں، سڑکوں کی پیوند کاری کی جائے، حساس مقام پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں ، کھلے مین ہولز کو ڈھکن سے کور کیا جائے ، اسٹریٹ لائٹس کو روشن رکھا جائے۔کمشنر نے علما کو یقین دلایا کہ حکومت محرم الحرام کے مہینے اور خصوصاً یوم عاشور کے موقع پر اس دفعہ بھی سیکیورٹی کے فول پروف اقدامات کرے گی اور بلدیاتی اقدامات کے ذریعے عزاداران کے لیے مجالس اور جلوسوں کو باسہولت بنایا جائے گا۔ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے اجلاس کو بتایا کہ امن کے حوالے سے پیس کمیٹیاں بنائی گئی ہیں ، علما کے مشترکہ کوڈ آف کنڈکٹ پر عمل کیا جائے گا، انہوں نے مزید کہاکہ شہر میں 10پولیس اسٹیشن کی حدود میں ٹارگٹ کلنگ زیادہ ہوتی ہے اس حوالے سے اقدامات کیے جارہے ہیں، امن کے حوالے سے اقدامات کے سلسلے میں اب تک 175 اہلکار شہید ہوچکے ہیں ،ایک سال کے عرصے میں اب تک 27819جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ایڈیشنل آئی جی نے اجلاس کو یقین دلایا کہ محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...