Friday, October 30, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت خصو صی نوجوان باصلاحیت ہیں معاشرہ ان کی قدر کرے، کمشنر کراچی

خصو صی نوجوان باصلاحیت ہیں معاشرہ ان کی قدر کرے، کمشنر کراچی

soaibahmedsiddique-newcommissionerskarachiکراچی، کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ آئی ایم کراچی کے ذریعے نو جوانوں کی مثبت صلاحیتوں کو اجاگر کر نے اور شہر کو پر امن بنانے کی حکومت کی کوششوںمیں مدد ملی ہے۔یہ خو ش آئند بات ہے کہ معاشرہ کے خصو صی نوجوانوںکو بھی آئی ایم کراچی پروگرام کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے اور مختلف مقابلوں میں حصہ لینے کا موقع دیا گیا ۔وہ آرٹس کونسل کے زیر اہتمام آئی ایم کراچی کے سلسلہ میں منعقدہ خصو صی نوجوانوں کےلئے ہونے والے مختلف مقابلوں کی تقریب تقسیم انعامات سے بحیثیت مہمان خصو صی خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر آرٹس کونسل کے سیکریڑی احمد شاہ اور خصوصی بچوں، نوجوانوں اور افراد کےلئے کام کر نے والی مختلف غیر سرکاری تنظیموں اور اسکولوں کے نمائندوں اور بڑی تعداد میں نوجوانوں نے آرٹس کونسل کے اوپن ائر تھیڑ میں ہونے والے اس پروگرام میں شر کت کی۔ جن اداروں نے شرکت کی ان میں دیوا ٹرسٹ، ایداریو بلائنڈ اینڈ ڈیف اسکول، زینب ری ہیبلی ٹینشن سینٹر، کراچی ووکیشنل سینٹر، دی ایفرٹس، مداوا بحریہ اسپیشل اسکول، الامید ری ہیبلی ٹیشن اور دارلسکون شامل ہیں۔ آئی ایم کراچی کے حوالے سے خصو صی بچوں اور نوج
وانوں کےلئے انگلش و اردو تقریری، مصوری اور گائیکی کے مقابلے منعقد ہوئے ۔ جس میں داریو، دارلسکون، بحریہ اسپیشل اسکول ، کراچی ووکیشنل سینٹر سمیت مختلف اسکولوں کے بچوں نے انعاما ت حا صل کئے ۔کمشنر کراچی نے کہا کہ خصو صی نوجوان عام نوجوانوں کی طرح باصلاحیت نو جوان ہیں۔ معاشرہ کو ان کی قدر کرنی چاہئے اور انھیں ان کی صلاحیتوں کے اظہار کے لئے بھر پو ر مواقع فراہم کرنے چاہئیں۔ انھوں نے کہا کہ خصو صی نوجوانوں کا اخلاقی رویہ اور سوچ معاثرہ کےلئے قابل تقلید ہے۔ وہ عمومی طور پر مثبت سوچ اور روئیے کے حامل ہوتے ہیں ، جن کی معاشرہ قد کر تا ہے کمشنر کراچی نے کامیاب ہو نے والے با صلاحیت نوجوانوں میں انعامات تقسیم کئے۔اس موقع پر مختلف اسکولوں نے خصوصی بچوں اور نوجوانوں کی تخلیقی فن پاروں کی نمائش منعقد کی گئی، جس سے خصو صی نوجوانوں کی زبردست تخلیقی صلاحیتوںکا اظہار ہو تا ہے۔ نمائش میںاداریوکے زیر اہتمام لگائے گئے ایک اسٹال پر نابینا افراد کے لئے بریل الفاظ کی نمائش کی گئی جو بریل تحریر کو زیادہ آسانی سے سیکھنے اور پڑھنے میں مدد گار بتائی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

عباسی اسپتال میں زیر علاج ملزم ڈاکٹر سے لوٹ مار میں ملوث نکلا

کراچی، پولیس مقابلے میں زخمی ملزم کاشف عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرسے لوٹ مار بھی ملوث نکلا، ملزم کاشف کا علاج کرنےوالے...

صحافی تنظیموں کا گستاخانہ خاکوں کے خلاف پریس کلب پرمظاہرہ

کراچی ، صحافی تنظیموں کی جانب سے پریس کلب پرگستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے...

رینجرز کی کارروائی، گلزار ہجری سے قاتل گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی گلزار ہجری میں کارروائی، قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اسرار عرف...

نیب کا این آئی سی وی ڈی پر چھاپہ، سعید غنی کی شدید مذمت

کراچی ، وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے نیب کے این آئی سی وی ڈی پر چھاپے کی شدید مذمت ،سعید...