Monday, November 30, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

ظفراللہ جمالی کی موت، جھوٹی خبر پر عارف علوی معذرت خواہ

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کی موت کی غلط خبر دینے والی ٹویٹ کو ہٹادیا ، ڈاکٹر عارف...

گیس کی سپلائی بہتر ہوگئی، سوئی سدرن گیس کمپنی کا دعویٰ

سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ تین روز قبل ہونے والی سسٹم کی خرابی دور کرلی گئی ہے، ترجمان سوئی سدرن گیس...

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل4 روپے فی لیٹر مہنگا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل، پیٹرول ،مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ جبکہ ڈیزل کی قیمت...

میرظفراللہ جمالی کو دل کا دورہ، حالت تشویشناک

سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کو دل کا دورہ ، ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کو دل کا دورہ پڑنے پر اے ایف آئی...

لیاری جوائنٹ سوشل ایکشن کمیٹی کے وفد کی کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی سے ملاقات

commissinor karachiکراچی،لیاری جوائنٹ سوشل ایکشن کمیٹی کے وفد کی کمشنر کراچی شعیب احمدصدیقی سے ان کے آفس میں ملاقات کی، اس موقع پرکمشنر کراچی نے ایک بارپھر یقین دہانی کرائی کہ مرزاآدم خان روڈ پر نصب Kالیکٹرک کے خونی کھمبوں کو جلدی منتقل کردیاجائے گا۔قبل ازیں وفد کے اراکین نے مرزاآدم خان روڈ کے عین درمیان نصب بجلی کے کھمبوں کے باعث ہونے والے جانی ومالی نقصانات سے آگاہ کرتے ہوئے بتاےاکہ ان خونی کھمبوں کی وجہ سے آئے روز ایکسیڈنٹ ہوتے ہیں، راتوں کو لوڈشیڈنگ کے باعث اکثر گاڑیاں ان کھمبوں سے ٹکراجاتی ہیں یاان سے بچانے کی کوشش میں ڈرائیوراپناتوازن کھوبیٹھتاہے اور حادثے کا شکارہوجاتاہے،علاقہ مکین روزانہ ایسے لوگوں کو اسپتال پہنچانے کی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس سے قبل بھی ہم نے آپ سے درخواست کی ہے جبکہ کے الیکٹرک کے حکام سے بھی بارہاالتجاکرچکے ہیں کہ انسانی جانوں کے اس نقصان کوروکاجائے لیکن کسی کے کانوں پر کوئی جوں نہیں رینگتی، ایسالگتاہے کہ لیاری کراچی میں شامل ہی نہیںہے ۔ کمشنر کراچی شعیب احمدصدیقی نے کہاکہ احکامات کے باوجود بجلی کے کھمبوں کی ابھی تک موجودگی اور عوام الناس کے نقصانات پر شدید تشویش ہے، مجھے اللہ پر یقین ہے کہ مذکورہ بجلی کے کھمبے میں ہی ہٹاﺅں گااور اہلیان علاقہ سے دعائیں لوں گا۔

Open chat