Tuesday, November 24, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

عذرا پیچوہونے مساجد بند کرنے کی تجویز دیدی

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے مساجد بند کرنے کی تجویز دے دی،سندھ بھر میں کورونا کے بڑھتے...

طارق روڈپر شاپنگ مال،لیاقت آباد انڈرگرائونڈ مارکیٹ سیل

6 بجے کاروبار بند نہ کرنے پر انتظامیہ حرکت میں آگئی، طارق روڈ پر واقع شاپنگ مال اور...

ناردرن بائی پاس کے اطراف باڑ لگانے کی تجویز

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے ناردرن بائی پاس کے دونوں اطراف باڑ لگانے کےلئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی...

پی اے ایف بیس مسرور کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کئے جائیں گے ،کمشنر کراچی

commissinor karachiکراچی ، وزیراعلی سندھ کی ہدایت پر کمشنر کراچی نے پی اے ایف بیس مسرور کے شہری سہولتوں سے متعلق مسائل کے حل کے لئے فوری نوعیت کے اقدامات کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی صدارت میں ایک اجلاس میں پی اے ایف بیس مسرور کے مسائل کے حل کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ جس میں آفیسر کمانڈنگ ایڈمنسٹریشن ونگ کمانڈر سلمان رضوی،سینئر ڈائریکڑ میونسپل سروسز مسعو د عالم، ڈائریکڑ پلاننگ ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن حیدر علی، ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کے افسران ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے چیف انجینئرز ،پاکستان ریلویز ،سائٹ لمیٹڈ کے افسران اور اسسٹنٹ کمشنر ماری پور بھی اس موقع پر مو جو د تھے۔کمشنر نے کہا کہ پاک فضائیہ قومی دفاع کا اہم ادارہ ہے۔ پی اے ایف بیس کے مسائل حل کر نا قومی خدمت کے مترادف ہے۔ پی اے ایف بیس پر بہتر سہولتوں کی فراہمی سے یو م دفاع اور یوم فضائیہ کی تقریبات کے انعقاد میں سہولت حا صل ہو گی ۔وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے پی اے ایف بیس کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کر نے کی ہدایت کی ہے۔اجلاس میں پی اے ایف بیس میں پانی کی شدید قلت دور کر نے، اطراف میں کچرہ کی وجہ سے پرندوں کے اڑنے اور پرندوں کی وجہ سے پروازوں کو درپیش مشکلات ، ماری پور روڈ پربے ہنگم ٹریفک اور سیوریج کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس نے بیس کے نزدیک کچرہ کی وجہ سے پرندوں کے اڑنے اور پرندوں کی وجہ سے طیاروں کو پروازوں میں پیش آنے والی مشکلات کا نو ٹس لیا ۔ عید الاضحیٰ پر قربانی کے آلائشیوں کی وجہ سے ان مشکلات میں اضا فہ کے خدشات پر بھی غور کیا گیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ فوری طور پر پی اے ایف بیس کے نزدیک کچرہ ڈالنے پر پابندی عائد ہو گی ۔
Open chat