Sunday, October 25, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت پولیو مہم، 22 لاکھ سے زائد قطرے پلانے کا ہدف مقرر

پولیو مہم، 22 لاکھ سے زائد قطرے پلانے کا ہدف مقرر

rsz_polio_meeting_news_18-10-2016_pix_01کراچی  ،کمشنر کراچی اعجاز احمد خا ن کی زیر صدارت ان کے دفتر میں انسداد پولیو مہم کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں یکم اکتوبر کو اختتام پذیر ہونے والی چھ روزہ مہم کی کار کر دگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ ضلعی انتظامیہ ، عالمی ادارہ صحت، یونیسف اور ٹائون ہیلتھ افسران سمیت دیگر متعلقہ افسران نے مہم کی کار کردگی سے متعلق کمشنر کراچی کو تفصیلی بریفنگ دی ۔ کمشنر کراچی نے کہا کہ انسداد پولیو قومی مقصد ہے ۔ ہر حال میں پولیو کا خاتمہ کیا جائے گا۔ انھوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ قومی مقصد کے جذبہ سے کام کریں ۔ پوری دنیا کی نظرین پاکستان پر لگی ہوئی ہیں اس سے قومی وقار اور بچوں کا مستقبل وابستہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ رہ جانے والے بچوں پر خصو صی توجہ دی جائے یقینی بنایا جا ئے کہ کوئی بچہ پولیو کے قطرے سے محروم نہ رہے فیصلہ کیا گیا کہ اگلی انسداد پولیو مہم 24 اکتوبر سے شروع ہو گی۔ کراچی کی تمام 188 یونین کونسلوں میں مہم پر عملدر آمد ہو گا ۔ کمشنر کراچی کو بتا یا گیا کہ مہم میں 22 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔دریں اثنا کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے والدین سے اپیل کی ہے کہ پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کا مقصد بچوں کے مستقبل کومحفوظ بنانا ہے وہ پولیو کے خاتمہ کی مہم میں تعاون کریں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...