شہرقائدمیں کانگو وائرس کا پہلامریض سامنے آگیا

congo virusکراچی شہرقائد میں کانگو وائرس سے متاثر سال کا پہلا مریض سامنے آگیا، اورنگی ٹاؤن کی رہائشی خاتون کو تشویش ناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔جناح اسپتال کی انچارج شعبہ حادثات سیمی جمالی کے مطابق 35 سالہ خاتون تعظیم فیضان کا تعلق اورنگی ٹاؤن سے ہے، خاتون کو خون کی الٹیاں ہو رہی ہیں اور پلیٹی لیٹس بھی بہت کم ہیں۔ لیبارٹری ٹیسٹ سے خاتون کے کانگو کریمین ہیمرجک فیور میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔سیمی جمالی نے مزید بتایا کہ گزشتہ سال اس وائرس کے نتیجے میں کراچی میں 16 اموات ہوئی تھیں جبکہ 41 مریضوں میں کانگو کریمین ہیمرجک فیور کی تصدیق کی گئی تھی، جن میں سے بیشتر مریضوں کا تعلق کوئٹہ بلوچستان سے تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top