Saturday, October 31, 2020
Home Uncategorized ملکی موجودہ صورتحال کی وجہ انتشار ہے، کنوینر تنظیم الاخوان پاکستان

ملکی موجودہ صورتحال کی وجہ انتشار ہے، کنوینر تنظیم الاخوان پاکستان

taکراچی، تنظیم الاخوان پاکستان کے کنوینر ملک عبدا لقدیر اعوان نے کہا ہے کہ ملک کی اندرونی و بیرونی صورتحال کی اصل وجہ ملکی انتشار ہے ، ایران ، افغانستان اور بھارت کے رویے کی وجہ بھی ان ممالک کا یہ جاننا ہے کہ ہم ایک قوم نہیں ،ڈیفنس میں صحافیوں کو دیئے گئے ظہرانے میں غیر رسمی گفتگو میں انہوںنے مزیدکہا کہ حکومت اور اپوزیشن بیٹھ کر با ت کرے تو صورتحال میں بہتری کی توقع کی جاسکتی ہے ، مسائل کے حل کی کوشش کی جائے ،حکومت یہ حوصلہ نہیں کرتی کہ وہ اقتدار سے علیحدہ ہوجائے تو کم از کم حزب اختلاف خواہ وہ حکومت میں یا نہ ہو ان کے اعتراضات سنے اور ان کو حل کرنے کی بھی سنجیدگی سے کوشش کرے ۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو اتنا احساس دلا دیا گیا ہے کہ صورتحال میں تبدیلی چاہتے ہیں اور اگر ایسا نہیں ہوتا تو پھر لوگوںکا اپنا انصاف ہوگا اور وہ پھر ان کی اپنی مرضی کا ہوگا،اگر 20کروڑ عوام نا فرمانی پر آگئی تو ان کو کنٹرول کون کرے گا۔دہشت گردی سے کوئی جگہ محفوظ نہیں پورے ملک میں انتشار پھیلاہوا ہے ، قبائلی علاقوںمیں ہونے والے فوجی آپریشن سے حالات میں بہتری دکھائی دیتی ہے ،انتخابات کو تو ڈیڑھ سال ہو گیا غلطیاں تو اس وقت بھی یہی تھیں اب کچھ نیا تو نہیں ہوا، لیکن اب دہشت گردی کے حالات میں کچھ کمی آئی ہے تو حکومت مخالفت شروع ہو گئی ۔

ٹارگٹ کلنگ کی حالیہ لہر کے حوالے سے انہوںنے کہا کہ اس بار ایسے افراد کو نشانہ بنایا گیا ہے جن کی وجہ سے براہ راست قائدین کو دکھ پہنچے ، اس سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دہشت گرد عناصر شدت کا ردعمل چاہتے ہیں ،اللہ کا لاکھ شکر ہے کہ قائدین نے صبر کا مظاہرہ کیا ، دکھ اور فکر کی بات یہ ہے کہ ملک سے انتشار ختم نہیں ہو رہا ،اب اگر یہ انتشار بڑھے اور اداروں کی گرفت جو پہلے ہی کمزور ہے اگر وہ ٹوٹ جائے تو کیا ہوگا ، یہ بات قومی سطح کے تمام قائدین کی سمجھ میں کیوں نہیں آرہی ،نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے بارے میں انہوںنے کہا کہ ایڈمنسٹریشن اچھی ہونے چاہیے،کیونکہ نظام عوام کی بہتری کے لئے ہوتا ہے پہلے جو ہے اس کے حالات بہتر کر لیں اس کے بعد جوبھی قدم اٹھایا جائے وہ متفقہ طور پرہو۔

کراچی اپڈیٹس کے سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ سرحدی پڑوسی ممالک کے اقدامات بھی ہماری اپنی زیادتی کی وجہ سے ہے ، زیادتی بھارت کی جانب سے نہیں مجھے تو گلہ اپنی قوم سے ہے ، ہمارا اپنا نظام ٹھیک نہیں ،ہم ایٹمی قوت ہیں یہ کوئی مذاق بات نہیں لیکن ہم نے اسے مذاق بنا دیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...