مختلف سرکاری کالجز میں کورونا کیسز بڑھ گئے۔ دستاویزات کے مطابق سر سید گورنمنٹ گرلز کالج میں عملے کے 58 افراد کورونا میں مبتلا ہوگئے جبکہ دوسری جانب شہید ملت گرلز کالج میں عملے کے 21 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے زیادہ تر کالجز میں ابھی کورونا ٹیسٹ ہونے باقی ہیں جن کالجز میں کورونا کیسز زیادہ ہیں وہاں تدریس معطل کی جاسکتی ہے۔