دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر پاکستان میں بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی کورونا اسکریننگ دوبارہ سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔باڈر ہیلتھ سروسز پاکستان نے اسکریننگ سخت کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔ فیصلہ دنیا بھر میں کورونا وباء کے دوبارہ پھیلاؤ کے تناظرمیں کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق پاکستان کے تمام ایئرپورٹس پر مسافروں کی سخت نگرانی کی جائے اور اس سلسلے میں ہر فلائٹ کے 2 فیصد مسافروں کی ہر صورت اسکریننگ کی جائے گیحکام کے مطابق دوران اسکریننگ کسی مشتبہ بیمار شخص کا فوری طور پر ایئرپورٹ ہیلتھ سروس کا عملہ آر اے ٹی ٹیسٹ کرے گا۔اعلامیے کے مطابق سی اے اے ویجیلنس اور ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کا عملہ معاونت فراہم کرے۔ مذکورہ ہدایات پر فوری طور سے عملدرآمد کیاجائے گا۔
مسافروں کی کورونا اسکریننگ دوبارہ سخت کرنے کا فیصلہ
0