بدھ, فروری 8, 2023
spot_imgspot_imgspot_img
Homeکراچیسندھ میں کرپٹ سرکاری افسران کے خلاف انکوائری

سندھ میں کرپٹ سرکاری افسران کے خلاف انکوائری

کراچی: صوبہ سندھ میں مختلف عہدوں پر فائز بدعنوانی میں ملوث 50 کے قریب سرکاری افسران کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی گئاجلاس میں 50 سرکاری افسران کے خلاف کرپشن کی انکوائری منظور کرلی گئی۔اجلاس میں نیو سندھ سیکریٹریٹ و دیگر منصوبوں میں کرپشن میں ملوث افسران کے خلاف ایف آئی آر اور سٹھارجہ، سوبھو ڈیرو اور چانڈکا میں 40 ہزار گندم کی بوریاں غائب ہونے پر انکوائری کی منظوری دی گئی۔سابق ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک نصر اللہ، سابق ڈی ایف سی خیرپور کے خلاف اوپن انکوائری ہوگی جبکہ فوڈ انسپکٹر مختیار اور ارشاد کلہوڑو کے خلاف کرپشن انکوائری کی منظوری دے دی گئی۔حیدر آباد میں غیر قانونی تعمیرات میں ملوث سابق ریجنل ڈائریکٹر ایس بی سی اے نوید عاصم، موجودہ ریجنل ڈائیکٹر عبد الحمید زرداری اور سابق ڈپٹی ڈائریکٹرز کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دے دی گئی

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code