جمعہ, مارچ 24, 2023
spot_imgspot_imgspot_img
Homeکراچیکرپٹ حکمرانوں نےغریب عوام کا بھرکس نکال دیا ہے,شہبازعبدالجبار

کرپٹ حکمرانوں نےغریب عوام کا بھرکس نکال دیا ہے,شہبازعبدالجبار

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر شہباز عبدالجبار نے کہا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں نےغریب عوام کا بھرکس نکال دیا ہے۔ مہنگائی سے ستائےغریب عوام کا کوئی پر سان حال نہیں ۔ سبزیاں ،دالیں ،گوشت ودیگراشیائے خوردونوش بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوچکے ہیں ۔اس کے برعکس حکمرانوں کے شاہانہ اخراجات میں کوئی کمی نہیں آئی ۔حکمران اعلانات سے بڑھ عملی میدان میں کردارادا کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا ۔ شہبا زعبدالجبار کا کہناتھا کہ مہنگائی کا سونامی حکومت کی نااہلی ہے۔ آئی ایم ایف کے اشاروں پر مظلوم عوام کو زندہ درگور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔حکومت کو اپنی پالیسیاں تبدیل کر کے عوام کو فوراریلیف دیناہوگا ۔حکومتی وزراء کے شاہانہ اخراجا ت کو صرف زبانی ہی نہیں بلکہ عملی طور پر کنڑول کرنا ہوگا۔ ان کا مزید کہناتھاکہ ملک کے اسٹیک ہولڈرز کو غریب عوام کے مسائل اور دکھوں میں اضافے کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔پاکستانی جس کو نجات دہندہ سمجھ کر اقتدار کے ایوانوں میں بھیجتے ہیں ۔ وہی عوام پر مہنگائی کے پہاڑ گرا دیتے ہیں ۔شہبازعبدالجبار نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اشیائے خوردو نوش کی قیمتیں مقرر کرنے کے لئے محض اجلاس اور اعلانات نہ کئے جائیں بلکہ قیمتیں کنٹرول کرنے کے لیے فیصلوں کو عملی جامہ بھی پہنایا جائے۔ تاکہ غریب عوام سکھ کا سانس لے سکے

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code