Saturday, October 31, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے بڑی مچھلیوں پر ہاتھ...

کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے بڑی مچھلیوں پر ہاتھ ڈالنا ناگزیر ہے،حافظ عاکف سعید

tanzem islamiکراچی ، کرپشن کو جڑ سے اکھاڑپھینکنے کے لیے بڑی مچھلیوں پر ہاتھ ڈالنا ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار امیرتنظیم اسلامی حافظ عاکف سعید نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ آصف زرداری کے دست راست عاصم حسین کی گرفتاری پر اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا جنگ کی دھمکیاں دینا قابل مذمت ہے ۔انہوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ کرپشن کے خلاف اقدامات اور مجرموں کی گرفتاری سے سیاست دانوں کو ملک میں جمہوریت کے کمزور ہونے کا خدشہ کیوں لاحق ہوجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقتدر قوتوں کو کرپشن اور جرائم کے حوالے سے آپریشن بلااستثناء تمام جماعتوں کے خلاف ایک جیسا کرنا چاہیے اور کسی قسم کی جانب داری کا اظہار نہیں ہونا چاہیے ۔نئے عالمی مالیاتی بحران پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ حقیقت میں یہودیوں نے سودی معیشت کے ذریعے پوری انسانیت کو اپنے شکنجے میں کساہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سود ایک ایسی لعنت ہے جس نے انسان کو شرف انسانیت سے محروم کردیا ہے اور اس مالیاتی نظا م کی وجہ سے انسانوں کی ایک بہت بڑی اکثریت حیوانی سطح پر زندگی گزار رہی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...