جہانگیر پارک میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق حلفیہ رپورٹ طلب

sindh-high-courtکراچی: عدالت عالیہ سندھ نے متعلقہ افسران کے حلفیہ بیان کے ساتھ جہانگیر پارک میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔ جہانگیر پارک میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق درخواست کی سماعت جسٹس سید حسن اظہر رضوی پر مشتمل بینچ نے کی۔ دوران سماعت کے ایم سی کی جانب سے عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ جہانگیر پارک سے تجاوزات ختم کردی گئی ہیں۔ 2 رکنی بینچ نے ذمے دار افسر کے حلفیہ بیان کے ساتھ رپورٹ آئندہ سماعت پر طلب کرلی۔ عدالت نے رپورٹ پیش کرنے کے لیے کے ایم سی کو 20 نومبر تک مہلت دے دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top