Friday, November 27, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

آرزو فاطمہ کے اغوا اور کم عمری کی شادی کے کیس کی سماعت

سٹی کورٹ میں آرزو فاطمہ کے اغوا اور کم عمری میں شادی کے کیس کی سماعت،  پولیس چالان...

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی بھارتی فشنگ لانچ کے خلاف کاروائی

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی بھارتی فشنگ لانچ کے خلاف کاروائی، میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے بھارتی...

سر سبز شاداب کراچی مختصرڈاکومینٹری

سر سبز شاداب کراچی مختصرڈاکومینٹری

بھٹو خاندان کے لئے خوشی کا دن

بھٹو خاندان کے لئے خوشی کا دن، بختاور بھٹو کی منگنی آج، بلاول ہاؤس کراچی میں منگنی کی...

پاسبان نے امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

rsz_pasbans_sg_usman_moazzam کراچی، پاسبان پاکستان کے جنرل سیکریٹری اور ضمنی الیکشن حلقہ NA-246میں امیدوار عثمان معظم نے کراچی میں ضمنی الیکشن کی وجہ سے میٹرک کے امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کے اقدام کو27 مارچ کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے جسے اسی روز منظور بھی کرلیا گیا،آئینی پٹیشن نمبر 1611/2015 CPمیں سندھ حکومت کے توسط سے سیکریٹری داخلہ سندھ، الیکشن کمیشن سندھ اور ڈائریکٹر بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کو مدعا علیہ بنایا گیا ہے جس کی سماعت 30 مارچ پیر کے دن ہوگی۔آئینی پٹیشن میں استدعا کی گئی ہے کہ میٹرک کے امتحانات کے شیڈول کو تبدیل نہ کیا جائے اور امتحانات کا انعقاد پچھلے شیڈول کے مطابق ہی کیا جائے جس کا اعلان ڈائریکٹر بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کرچکے ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں ساڑھے تین لاکھ سے زائد طلباءو طالبات میٹرک کا امتحان دے رہیں، امتحانی شیڈول میں تبدیلی سے ان کی تیاری متاثر ہوگی۔الیکشن کو تعلیم پر ترجیح نہیں دی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو NA-246کا شیڈول جاری کرتے وقت امتحانات کے شیڈول کو مدنظر رکھنا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ غفلت تعلیمی سیکٹر میں ہی برتی جاتی ہے ۔ دیہاتوں میں اسکول و ڈیروں کی اوطاقیں بنی ہوئی ہیں، تعلیم کیلئے بجٹ بھی کم رکھا جاتا ہے اور اساتذہ کی بھرتی بھی میرٹ پر نہیں کی جاتی ۔عثمان معظم نے کہا کہ پاسبان نوجوانوں کے حقوق پر یقین رکھتی ہے، سیاسی مقاصد کیلئے نوجوانوں کے مستقبل کو داﺅ پر نہیں لگایا جاسکتا۔ سیاستدانوں کو بھی تعلیم کی اہمیت سمجھنا چاہیئے اور حکمرانوں کو اپنی ترجیحات میں تعلیم کو سب سے اوپر رکھنا چاہئے

Open chat