Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں عدالت سندھ ہائیکورٹ کا شہر سے بیریئرز اور وال چاکنگ کے مکمل خاتمے...

سندھ ہائیکورٹ کا شہر سے بیریئرز اور وال چاکنگ کے مکمل خاتمے کا حکم

295220-SindhHighCourtکراچی: سندھ ہائی کورٹ نے شہر قائد سے بیریئرز اور وال چاکنگ کے مکمل خاتمے کا حکم دے دیا۔ کراچی سے بیریئرز اور رکاوٹوں سے متعلق درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی، دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ 2011 میں بیریئرز کے خاتمے سے متعلق سپریم کورٹ کا حکم نظر انداز کیا گیا تاہم رینجرز کی جانب سے بیریئرز ہٹانے کا عمل قابل ستائش ہے جسے جاری رہنا چاہئے کیونکہ بیریئرز کی تنصیب کے باعث جرائم میں اضافہ ہوتا ہے۔ درخواست کی سماعت کے دوران پولیس اور رینجرز کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی جس میں کہا گیا تھا کہ بلاول ہاؤس سمیت سابق صدور کی رہائش گاہ سے رکاوٹیں ہٹادی گئی ہیں تاہم کچھ غیر ملکی سفارتخانوں سے سیکیورٹی خدشات کے باعث رکاوٹیں ہٹانا ممکن نہیں، عدالت نے شہر سے بیریئرز کا مکمل خاتمہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...