Thursday, October 29, 2020
Home خاص خبریں عدالت بازیاب تینوں لڑکیاں دوروز کے لئے دارالامان روانہ

بازیاب تینوں لڑکیاں دوروز کے لئے دارالامان روانہ

city court21کراچی، بازیاب کرائی گئی تینوں لڑکیوں کوعدالت میں پیش کردیاگیاہے،عدالت نے حکم دیاہے کہ تینوں لڑکیوں کودودن کے لئے دارالامان بھیجاجائے،تفتیشی افسرکولڑکیوں کامیڈیکل کرانے کاحکم دے دیا،چاروں ملزمان کے ریمانڈمیں توسیع کردی گئی،جب کہ لڑکیوں کااعترافی بیان بھی 19اکتوبرکوریکارڈکیاجائے گا۔واضح رہے کہ اے وی سی سی اورسی پی ایل سی کی جانب سے بازیاب کرائی گئی رابعہ نامی طالبہ گھرسے ناراض ہوکراپنے ساتھ اپنی سہیلیوں اقرااوربسمہ کوبھی لے گئی تھی،رابعہ کاکہناتھاکہ وہ تینوں اسکول جانے کے بجائے ساحل سمندرجانے کے لئے نکلیں تھیں مگروہاں جانے کے بجائے سول اسپتال پہنچ گئیںان کی سمجھ میں نہیں آرہاتھا کہ وہ کہاں جائیں اورکیاکریں؟ ابھی اسی کشمکش میں تھے کہ ان کی ملاقات اعجازنامی شخص سے ہوگئی جس کے ساتھ اس کادوست دانش بھی تھا، جس نے ہم سے پوچھاکہ ہم کون ہیں،کافی دیرسے آپ پریشان کھڑی ہیں۔ کوئی مسئلہ ہے توبتائیں، جس پرمیں گھبراگئی،میں نے جھوٹ بولاکہ ہم تینوں پنجا ب سے آئی ہیں،ہمارے پاس رہنے کوکوئی جگہ نہیں، جس پراعجازاوراس کادوست دانش ہمیں لیاقت آبادمیں ایک گھرمیں لے گیا،جو دانش کاتھا۔ جس نے اپنے گھروالوں کویہ کہہ کرہم تینوں کواپنے گھرپرٹھہرایا کہ یہ میرے دوست اعجاز کی بہنیں ہیں۔ان کابھائی اسپتال میں زیرعلاج ہے اوران کاگھربلدیہ میں ہے،جودورہے اورانہیں روزاسپتال آناپڑتاہے، جس وجہ سے یہ کچھ یہاں رہیںگی۔ رابعہ کے مطابق دانش کے گھرپراس کی والدہ اورچھوٹی بہنیں تھیں،جس پراس کی والدہ راضی ہوگئیں اورہم دانش کے گھرپررک گئیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

امتیاز سپر اسٹور نے فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کر دیا

کراچی:فرانس میں نبی ﷺ کے گستاخانہ خاکے شائع ہونے پر کراچی کے سب سے بڑے سپر مارٹ امتیاز سپر اسٹور نے تمام...

کرونا وائرس کی وجہ سے 30 نئے اسکولوں کا افتتاح نہ ہوسکا, سعید غنی

کراچی: صوبہ سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے 30 نئے اسکولوں کا افتتاح...

بچوں تیار ہوجاو، خوشیاں پھر سے آنے والی ہیں، سعید غنی

کراچی: وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ بچوں تیارہو جاو خوشیاں پھر سے آنے والی ہیں، ان کا کہنا تھا...

کراچی ائیرپورٹ کا ایک رن وے بند کر دیا گیا

کراچی ائیر پورٹ رن وے کے ایک حصے کو ترقیاتی کام کے لیے بند کر دیا گیا،سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے...