Wednesday, October 21, 2020
Home خاص خبریں عدالت قتل میں ملوث ایم کیو ایم کے دورکارکنان کامران اورمحمد ماجد اشتہاری...

قتل میں ملوث ایم کیو ایم کے دورکارکنان کامران اورمحمد ماجد اشتہاری قرار

courts-strikeکراچی، جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ نے ایم کیو ایم کے دو کارکنان کامران اور محمد ماجد کو اشتہاری قرار دیدیا جبکہ رینجرز اہلکار کے قتل میں ملوث مزید دو کارکنان کو شناخت کرلیا گیا ہے۔تین سال قبل رینجرز اہلکار کے قتل کے الزام میں ایم کیو ایم کے دو کارکنان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے شناخت کرلیا گیا۔ نارتھ ناظم اباد کے سیکٹر انچارج ریحان اکرام اور کارکن ایاز کو بھی نائن زیرو سے گرفتار کیا گیا تھا جن پر دو ہزار بارہ میں رینجرز اہلکار کے قتل کا الزام ہے۔ دونوں ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی روبرو شناختی پریڈ کے دوران شناخت کرلیا گیا۔ادھر جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ نے ایم کیو ایم کے مزید دو کارکنان کامران اور محمد ماجد کو اشتہاری قرار دیدیا ۔ کامران اور محمد ماجد کا تعلق بھی متحدہ سے ہے جنھیں غیر قانونی اسلحہ اور ڈکیتی کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا تاہم ملزمان کو 2006 میں پیرول پر رہائی ملی تھی جس کے بعد متعدد وارنٹ کے باوجود ان کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شیریں جناح کالونی دھماکے میں ایک کلو بارود استعمال ہوا

کراچی، شیریں جناح کالونی بم دھماکے کے حوالے سے سی تی ڈی انچارج راجہ عمرخطاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا...

سندھ پولیس اچھا کرے یا برا، صوبائی حکومت ذمہ دار ہے، گورنر

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پولیس افسران کی چھٹیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ پولیس اچھا کرے یا...

بچوں سے زیادتی، زیڈ ٹی کا ہدایت کارعظیم احمد سے معاہدہ

کراچی ، سائن انٹر ٹیمنٹ اور زیڈ ۔ٹی (کامران شریف)کا اپنی نئی ڈرامہ سیریلز ،سٹ کام ، ٹیلی فلمز کے لےے ڈرامہ...

سندھ حکومت کا پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی...