Sunday, October 25, 2020
Home Trending سانحہ بلدیہ کیس : تاخیر ناقابل برداشت ہے، جج تفتیشی افسر پر...

سانحہ بلدیہ کیس : تاخیر ناقابل برداشت ہے، جج تفتیشی افسر پر برہم

Courtکراچی: ایڈیشنل سیشن جج غربی کی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت ہوئی،دوران سماعت جج نے گواہوں کے بیانات وکیل صفائی اور اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کو نہ دینے پر تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہار کیا ۔جج نے اس موقع پر کہا کہ ہائیکورٹ نے ٹرائل مکمل کرنے کی مدت کا تعین کردیا ہے، تاخیر برداشت نہیں کی جاسکتی۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے کے 950 گواہ ہیں تفتیش ابھی جاری ہے۔جس پر عدالت نے کہا کہ دن رات مقدمے پرمیڈیا ٹرائل ہورہا ہے،آپ کو احساس نہیں، آپ ڈھائی سال سے تفتیش کررہے ہیں،لگتا ہے مزید بھی یہی کرتے رہیں گے۔عدالت نے تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ آئندہ سماعت سے پہلے وکلا ء کو گواہوں کے بیانات کی نقول فراہم کریں،کیونکہ ہائی کورٹ نےایک سال ٹرائل مکمل کرنے کیلئے دیا ہے،تاخیر برداشت نہیں کرسکتے۔کیس کی آئندہ سماعت پر اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ضمنی چالان پر اپنے دلائل دیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...