کراچی، ایم کیوایم لندن کےعبید کے ٹو ا ور شا کر لنگڑا کیخلاف قتل کیس ، درخواست پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت نے کی ۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزموں پر پریڈی کے علاقے میں ایس ایچ او کو قتل کرنے کا الزام ہے ،مقدمے میں ملزم اشتیاق پولیس والا ، ذاکر حسین اور فیصل گرفتار ہیں، عدالت نے موقف سننے کے بعد دونوں ملزموں کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔