کراچی سندھ ہائیکورٹ نے دھماکا خیز مواد رکھنے کے الزام میں عمرقید پانے والے مجرم کو بری کرنے کا حکم دے دیا،تفصیلات کے مطابق ملزم محمدابراہیم کودھماکا خیز مواد رکھنے کے الزام میں 2015 میں مچھر کالونی سے گرفتارکیاگیاتھا،ملزم محمدابراہیم کوانسداددہشت گردی عدالت نے14سال قیدکی سزاسنائی تھی جس پر ملزم نے اے ٹی سی کے فیصلے کیخلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا ،سندھ ہائیکورٹ نے ملزم کو ناکافی شواہد پر بری کرنے کا حکم دے دیا