Thursday, December 3, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

ضلع وسطی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کراچی ضلع وسطی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ، لاک ڈاؤن والے علاقوں میں...

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، اسٹاک ایکسچینج میں 377 پوائنٹس کا اضافہ، 100 انڈیکس کی 337 پوائنٹس کے اضافے سے 42...

النور سوسائٹی میں صحافی کو لوٹ لیا گیا

تھانہ سمن آباد کی حدود النور سوسائٹی بلاک 19 میں ڈکیتی کی واردات، صبح سویرے نیوز ون ٹی وی کے نیوز پروڈیوسر اور پی...

شہر قائد میں پولٹری کی قیمتیں بے قابو

شہر قائد میں پولٹری کی قیمتیں بےقابو، مرغی کا گوشت 380 سے 400 روپے فی کلو اور زندہ مرغی 250 روپے میں فروخت ہورہی...

راؤ انوار کی بیرون ملک ممکنہ روانگی ، سپریم کورٹ نے نوٹس لے لیا

suprem court karachiکراچی، چیف جسٹس آف پاکستان نے نقیب اللہ محسود قتل کیس میں راؤ انوار کی ممکنہ طور پر بیرون ملک روانگی کے حوالے سے 2 روز میں نجی طیاروں کے تمام مالکان کے حلف نامے طلب کرلیے۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت کے دوران راؤ انوار کی ممکنہ طور پر بیرون ملک روانگی بھی زیر بحث آئی، ڈی جی سول ایوی ایشن سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کتنے نجی طیارے ہیں اور ان کے مالکان کون ہیں، راؤ انوار نے کس نجی پرواز سے سفر کیا بتایا جائے؟۔ ڈی جی سول ایوی ایشن نے 6 نجی آپریٹرز اورچارٹر آپریٹر کے ناموں سے عدالت کو آگاہ کردیا ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ 6 پرائیویٹ آپریٹرز ہیں تو تصدیق کیوں نہیں کی کہ راؤانوارنے کس سے سفرکیا جس پر ڈی جی سول ایوی ایشن نے کہا کہ تصدیق کرنے کاموقع ہی نہیں ملا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ جہاز اڑتا ہے تو اس کا ریکارڈ نہیں بنتا؟۔ ڈی جی سول ایوی ایشن نے بتایا کہ ہرطیارے کاریکارڈبنتاہے۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ 2 روز میں تمام آپریٹرز کے مالکان کے حلف نامے پیش کیے جائیں ، پتہ چلناچاہیے کہ راؤ انوار نے کس نجی طیارے سے سفرکیا۔
abdur rahman
Biographical Info
Open chat