Wednesday, October 28, 2020
Home Trending عدالت نے 5دہشت گردوں کو جیل بھیج دیا

عدالت نے 5دہشت گردوں کو جیل بھیج دیا

Courtانسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سلیم رضا بلوچ نے دہشت گردی، اسلحہ ایکٹ اور آتش گیر مواد رکھنے کے الزام میں گرفتار کالعدم تنظیم القاعدہ کے قاری محمد شاہد عثمان،محمد اسد خان، فواد خان، شاہد انصاری اور محمد عثمان عرف اسلام کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔علاوہ ازیں لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے والے شہری کے خلاف ناقص تفتیش کرنے اور اسے اسلحہ ایکٹ کے مقدمے میں ملوث کرنے پر پولیس آفسر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزم کو اسلحہ ایکٹ کے مقدمے سے بری کردیا،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی سہیل جبار ملک نے اسلحہ ایکٹ کے مقدمے میں ملوث ملزم فدا حسین کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کرتے ہوئے مقدمے کے تفتیشی آفسر تھانہ گذری انسپکٹر نصراللہ کیخلاف سخت کارروائی کرنے اور رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ملزم کے خلاف تھانہ گذری میں زیر دفعہ 231A مقدمہ نمبر 313/13 درج کیا گیا تھا، عدالت نے ملزم کو لائسنس یافتہ پستول رکھنے کے باوجود غیر قانونی اسلحہ میں گرفتار کرنے اور اس کے سرکاری لائسنس میں ردوبدل کرکے لائسنس کو جعلی قرار دینے اور ملزم کو اسلحہ ایکٹ میں گرفتار کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور تفتیشی آفیسر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...